Mon, 20 Jan 2020 17:27:00
شام میں سنہ 2011ء کو اسد رجیم کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کچلنے کے لیے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ مقتول کمانڈر سلیمانی نے شام میں جس بے دردی کے ساتھ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار اس کے ان گنت شواہد موجود ہیں۔اس حوالے سے شام کے وزیر علی ایوب کی ایک فوٹیج منظرعام پرآئی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی نے شام کے علاقے حمص میں باب عمر کے مقام پر نہتے لو
View more
Mon, 20 Jan 2020 17:23:41
مختلف آسٹریلوی علاقوں کو آج زوردار طوفانِ باد و باراں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سامنا رہا۔ انتہائی تیز ہوا، شدید بارش اور ژالہ باری نے لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ کم از کم دو افراد ژالے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 20 Jan 2020 17:21:56
یمن میں ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں نہم کے محاذ پر جھڑپوں کے دوران 80 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ اس دوران 100 حوثیوں کو قیدی بھی بنا لیا گیا۔عسکری ذرائع نے واضح کیا کہ نہم کے محاذ پر یمن کی قومی فوج اور حوثی ملیشیا کے بیچ گھمسان کی لڑائی ہوئی۔اس دوران یمنی فوج جبل البیاض کو مکمل طور پر واپس لینے اور تبہ الکحل پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ م
View more
Mon, 20 Jan 2020 17:17:39
روسی شہر پَرم میں شدید گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کھولتا گرم پانی ایک ہوٹل کی بیسمنٹ کے کمروں میں داخل ہو گیا اور ان کمروں میں ٹھہرے افراد گرم پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔ تین دوسرے افراد گرم پانی سے جھلس گئے ہیں اور انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف ناکافی حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر فوجداری کارروائی شروع
View more
Mon, 20 Jan 2020 17:13:07
امریکی جریدے ''National Interest'' کے مطابق چینی ہیکروں نے اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم (آئرن ڈوم) کو ہیک کر کے اس کا ڈیٹا چرا لیا۔جریدے کا کہنا ہے کہ چینی ہیکروں نے آئرن ڈوم سے متعلق ڈیٹا اسرائیلی عسکری ٹکنالوجی کی کمپنیوں کے کمپیوٹروں سے چُرایا۔ یہ ڈیٹا ’ایرو 3‘ میزائلوں، فضائی آلات، بیلسٹک میزائلوں اور اسی شعبے میں ٹکنالوجی کی دستاویزات سے متعلق ہے۔امریکی جریدے نے استفسار کیا ہے کہ سوال یہ ہے ک
View more
Sun, 19 Jan 2020 19:03:56
ملک میں 2014 سے 2018 کے درمیان پانچ سال میں خودکشی اور حادثات کی وجہ سے مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے قریب 2,200 جوانوں کی موت ہوئی ہے۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این آر سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں حادثوں میں سی اے پی ایف کے 104 جوانوں کی موت ہوئی، جبکہ 28 لوگوں نے خود کشی کر لی۔اس سال کل 132 لوگوں کی موت ہوئی۔بیورو نے 2014 میں پہلی بار سی اے پی ایف سے متعلق اعداد و شمار جمع ک
View more
Sun, 19 Jan 2020 18:59:09
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بار پھر ہندوستان کو ہندو راشٹر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی کا مذہب یا ذات تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب آر ایس ایس کا کوئی کارکن کہتا ہیں کہ یہ ملک ہندوؤں کا ہے اور 130 کروڑ لوگ ہندو ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی کے مذہب، زبان یا نسل کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ہم آئین سے الگ کوئی قانون نہیں چا
View more
Sun, 19 Jan 2020 18:55:56
کیرل کے سابق آئی اے ایس افسر کننن گوپی ناتھن کے پریاگراج میں ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔گوپی ناتھن ہفتہ کو دہلی سے یہاں شہریت بچاؤ، آئین بچاؤ، جمہوریت بچاؤ‘ کے معاملے پر آل انڈیا پیپلز فورم کی طرف سے منعقد دو گھنٹوں کی سیمینار سے خطاب کرنے کے لئے پہنچے تھے۔گوپی ناتھن کے ان ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روکنے کے بارے میں ٹویٹ کرنے کے بعد انہیں حر
View more
Sun, 19 Jan 2020 18:52:46
نظر ثانی شہریت قانون کو لے کر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم کسی کی شہریت چھین نہیں رہے بلکہ دے رہے ہیں۔چنئی میں ایک پروگرام کے دوران وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ ترمیم (شہریت ترمیم ایکٹ) لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ہم کسی کی شہریت نہیں چھین رہے ہیں، ہم صرف ان کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے اس دوران گزشتہ سالوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے لوگوں کو فرا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy