Thu, 23 Jan 2020 12:36:15
پڑوسی ریاست کیرالہ کے کنور میں آر ایس ایس دفتر کے پاس واقع پولس پوسٹ پر بم پھینکے جانے کے الزام میں پولس نے آر ایس ایس کارکن کو گرفتار کرنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے آر ایس ایس کا یہ ورکر بدھ کے روز گرفتار ہوا جس کے بعد اس سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی گئی۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 12:21:42
اسلام اور جرمنی کی سیاسی جماعت کرسچن سوشل یونین کے مابین تعلقات کو ایک حساس اور مشکل موضوع تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اب اسی جماعت نے میئر کی سیٹ کے لیے ایک 37 سالہ مسلمان امیدوار اوزان ایبش کا انتخاب کیا ہے۔ اس مسلمان امیدوار کا انتخاب میونخ کے شمال میں واقع قصبے 'نوئے فارن‘ کی سی ایس یو کی مقامی انجمن نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ اس قصبے کی آبادی تقریباﹰ 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 12:10:20
نربھیا عصمت دری معاملہ مستقل خبروں میں بنا ہوا ہے اور اب مجرموں کو پھانسی دینے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ نربھیا کے والدین ذرائع ابلاغ کے لئے سیلیبریٹی سے کم نہیں ہیں اور اسی وجہ سے حال ہی میں دہلی اسمبلی انتخابات میں یہ بات بہت تیزی کے ساتھ پھیلی کہ نربھیا کی والدہ اسمبلی چناؤ لڑ سکتی ہیں اور اس خبر کے پھیلنے کے بعد ان کو اس بات سے انکار کرتے ہوئے صفائی بھی دینی پڑی۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:51:25
شہریت (ترمیمی) قانون کی سماعت کو لے کر آج سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو راحت دیتے ہوئے فی الحال قانون پر روک لگانے سے انکار کردیا ۔ عدالت نے سرکار کو جواب دینے کے لئے چار ہفتوں کا وقت دیا اور کہا کہ پانچ ہفتے بعد اگلی سنوائی کی جائے گی۔ عدالت نے شہریت قانون (سی اے اے) کے آئینی جواز کو پرکھنے کی مانگ کرنے والی عرضیوں کو آئینی بینچ کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ مرکز سے آسام اور تری
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:26:38
جنتا دل یونائٹیڈ کے نائب صدر پرشانت کشور نے لکھنومیں دئیے گئے امت شاہ کے بیان کو لے کر نشانہ لگایا ہے۔امت شاہ نے منگل کو لکھنؤ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی اے اے کے خلاف کتنا بھی احتجاجی مظاہرہ کرلو یہ واپس ہونے والا نہیں ہے۔ پرشانت کشور نے اس بیان کو لے کر بدھ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہریوں کی نااتفاقی کو مسترد کرنا کسی بھی حکومت کی طاقت کا اشارہ نہیں ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:20:41
پنجاب نیشنل بینگ گھوٹالے کے ملزم نیرو مودی کی جائیداد نیلام ہوں گی۔ای ڈی نیرو مودی کی ضبط کی گئی گھڑی،لگژری کاریں اور دوسری جائیدادکی نیلامی کرے گا۔اس کے لئے ممبئی میں 27 فروری کو نیلامی کی جائے گی اور بعد میں تین اور چار مارچ کو آن لائن نیلامی ہوگی۔نیرومودی پر میہول چوکسی کے ساتھ مل کر پنجاب نیشنل بینک کے قریب 14 ہزار کروڑ روپے لے کر فرار کا الزام ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:14:48
جے این یو میں طالب علموں کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے قریب 17 دن ہو گئے ہیں، لیکن پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کر پائی ہے۔ایک آر ٹی آئی نے پولیس کو دی گئی شکایت پر ہی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ سرور کے کمرے کے بایومیٹرک نظام نہیں توڑے گئے تھے۔پانچ جنوری کو جے این یو میں ہوئے تشدد کے دوران سرور روم میں بایومیٹرک سسٹم کو توڑنے کی بات ایف آئی آر
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:09:34
دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے ایودھیا کے لئے رام مندر ٹرسٹ کا اعلان ہو سکتا ہے۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق وزارت داخلہ اس معاملے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے والی ہے۔اس وقت رام مندر ٹرسٹ میں شامل کئے جانے والے ناموں کو حتمی شکل دیا جا رہا ہے۔ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ رام مندر ٹرسٹ میں 8 سے 18 لوگوں کے نام ہو سکتے ہیں۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 19:01:02
سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو لے کر حیدرآباد سے ایم پی اوراے آئی ایم چیف اسد الدین اویسی آغازسے ہی جم کر مخالفت کر رہے ہیں۔وہیں، اب انہوں نے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو لے کر وزیر داخلہ امت شاہ کو بحث کرنے کے چیلنج دے دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy