Sat, 28 Dec 2019 20:14:21
شہریت ترمیم قانون اور این آرسی-این پی آر کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔مظاہرین کو روکنے کے لئے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس انتظامیہ تمام طریقے اپنا رہی ہے۔اسی سلسلے میں ملک کے کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 20:06:40
ملک بھر میں شہریت قانون کے خلاف مزاحمت جاری ہے۔گزشتہ ہفتے ملک کے کئی ریاستوں میں اس کی مخالفت میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔میرٹھ میں بھی تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے تھے۔اب وہاں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ دوسرے فرقہ کے لوگوں کو دھمکاتے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 20:02:52
اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور قومی شہری رجسٹر (این آرسی) ایک ہی سکے کے دو پہلوہیں۔اویسی کے اس دعوے سے ایک دن پہلے ہی مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے واضح کیا تھا کہ ان دونوں میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ اویسی نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ این پی آر اور این آرسی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ این پی آر اور این آرسی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہ
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:55:53
کانگریس کے سابق صدر اور وایناڈ سے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی آج گوہاٹی میں شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔نظر ثانی قانون کی مخالفت میں گزشتہ دنوں آسام میں کافی تشدد ہواتھا۔جس کے بعد ہفتہ کوراہل گاندھی نے گوہاٹی میں ریلی کی۔راہل گاندھی نے مودی حکومت اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ آسام کے نوجوان اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، باقی جگہوں پر ن
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:52:09
28 دسمبر کے دن کانگریس نے اپنے یوم تاسیس پرممبئی میں بی جے پی حکومت کے خلاف بھارت بچاؤ، آئین بچاؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے احتجاجی مارچ نکالا۔احتجاجی مارچ میں کانگریس کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے، مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ رہے پرتھوی راج چوہان اور اشوک چوہان بھی موجود رہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:47:30
جمہوریت کی بنیاد آزادی،انصاف،مساوات اور سماجی ہم آہنگی ہے۔ ان چیزوں کے بغیر جمہوریت کامیاب،مضبوط اور ترقی یافتہ نہیں ہوسکتی ہے۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک اسی بنیاد پر کہاجاتاہے کہ یہاں تمام طبقات کو مذہبی،لسانی،تہذیبی آزادی حاصل ہے۔ اظہاررائے کی آزادی کا حق ہے۔ احتجاج کرنا اور ظلم کے خلاف بولنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے اور یہی کسی ملک میں جمہوریت کی شان ہوتی ہے لیکن حالیہ د
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:23:50
سابق صدر اور پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:19:22
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی کی 12 ویں برسی پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کا اہتمام کیا۔ اسی مقام کے قریب 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کو انتخابی جلسے کے اختتام پر خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کہتی تھیں کہ جس ملک میں غریب اور مزدور کا پیٹ خالی ہو وہ ملک مضبوط نہیں ہو
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:11:30
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعے کے دن ایک ہزار سے زائد افراد نے سخت پہرے کے حصار والے چینی سفارت خانے کی جانب ریلی نکالی۔ وہ چین کی جانب سے اویغور کی مسلمان آبادی کیخلاف برتے جانے والے رویے پر احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین میں سے زیادہ تر نے سروں پر پٹی باندھ رکھی تھی جس پر ’اویغور بچاؤ‘ لکھا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy