ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     امریکی پابندیوں کے باعث ایران کا 10 لاکھ ٹن اناج بندرگاہوں پر پھنس گیا

    امریکی پابندیوں کے باعث ایران کا 10 لاکھ ٹن اناج بندرگاہوں پر پھنس گیا

    Thu, 03 Oct 2019 17:24:26 
    امریکا کی طرف سے ایران پرعاید کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد ادائی گی کی مشکلات کی وجہ سے تقریبا ایک ملین ٹن اناج سے لدے 20 سے زیادہ جہاز ایرانی بندرگاہوں کے باہر پھنس گئے ہیں۔کاروباری ذرائع نے بتایا کہ بونجی اور چین کی کوکو انٹرنیشنل جیسی کمپنیاں پابندیوں کے نتیجے میں لین دین میں مشکلات کا سامنا کرہی ہیں اور انہیں یومیہ 15000 ڈالر تک اضافی لاگت کا سامنا ہے۔
     ڈیل یا نوڈیل؟برطانیہ31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا: بورس جانسن

    ڈیل یا نوڈیل؟برطانیہ31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا: بورس جانسن

    Thu, 03 Oct 2019 17:19:33 
    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین پر زوردیا ہے کہ وہ بریگزٹ پر معاملہ فہمی سے کام لے۔انھوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا ء کے لئے ایک نیا منصوبہ وضع کیا ہے اور وہ اس کو بلاک کو پیش کرنے والے ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی ڈیل طے نہیں پاتی ہے تو برطانیہ کسی قسم کے نتائج کی پروا کیے بغیر31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔
    روس اوپیک اور غیراوپیک ممالک کے درمیان سمجھوتہ پر عمل درآمد کیلئے پرامید

    روس اوپیک اور غیراوپیک ممالک کے درمیان سمجھوتہ پر عمل درآمد کیلئے پرامید

    Thu, 03 Oct 2019 17:10:34 
    روس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور غیراوپیک ممالک کے درمیان عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سمجھوتے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔یہ بات روسی صدر ولادی میر پوتین نے اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکیندو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
    سائنسی جریدے میں ہولناک انکشاف:   پاک بھارت ایٹمی جنگ دس کروڑ انسانوں کو  آنِ واحد میں  ہلاک کر سکتی ہے

    سائنسی جریدے میں ہولناک انکشاف: پاک بھارت ایٹمی جنگ دس کروڑ انسانوں کو آنِ واحد میں ہلاک کر سکتی ہے

    Thu, 03 Oct 2019 17:02:15 
    دفاعی محققین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی بھی ایٹمی جنگ دس کروڑ انسانوں کی فوری موت کی وجہ بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسا کوئی بھی جوہری تصادم انسانی تاریخ کا ہلاکت خیز ترین تنازعہ ثابت ہو گا۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دفاعی محققین نے اس ممکنہ منظر نامے کی تنبیہی تصویر کشی ایک ایسی ریسرچ رپورٹ میں کی ہے جو بدھ دو اکتوبر کو شائع ہوئی۔
     سعودی عرب پر حملے میں ایران ملوث نہیں، روسی صدر پوٹن کا بیان

    سعودی عرب پر حملے میں ایران ملوث نہیں، روسی صدر پوٹن کا بیان

    Thu, 03 Oct 2019 16:56:14 
    ریاض حکومت، امریکا اور دیگر مغربی ممالک سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر گزشتہ ماہ ہونے والے حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہیں، تاہم روسی صدر نے کہا ہے کہ اس میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماسکو میں بدھ کو انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد فرانس نے کوشش کی تھی کہ امریکی اور ایرانی رہنماؤں کے درمیا
     شمالی کوریا نے نئے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی

    شمالی کوریا نے نئے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی

    Thu, 03 Oct 2019 16:47:36 
    پیانگ یانگ 3اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا نے ایک نیا میزائل تجربہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ کمیونسٹ کوریا کی فوج نے آج جمعرات کو بتایا کہ ایک آبدوز سے کامیابی کے ساتھ ایک بیلسٹک میزائ داغا گیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز ہی اس تجربے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔
    امریکی اور یورپی پابندیوں کی انسانی قیمت: چالیس ہزار ہلاکتیں

    امریکی اور یورپی پابندیوں کی انسانی قیمت: چالیس ہزار ہلاکتیں

    Wed, 02 Oct 2019 17:38:19 
    امریکا کی وینزویلا پر مکمل پابندیوں کے بعد یورپی یونین بھی اس ملک پر نئی پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ لیکن جن اقدامات کا مقصد صدر مادورو کو اقتدار سے باہر کرنا تھا، ان کے نتیجے میں اب تک چالیس ہزار انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔وینزویلا کا المیہ یہ ہے کہ امریکا اور یورپی یونین نے جن پابندیوں کے ساتھ اس ملک کے صدر نکولاس مادورو کو اقتدار سے علیحدہ ہونے پر مجبور کر دینے کا سوچا تھا، ان کا نشانہ عوام بن رہے ہیں۔
    ہانگ کانگ میں مظاہرے: پولیس فائرنگ سے طالب علم زخمی

    ہانگ کانگ میں مظاہرے: پولیس فائرنگ سے طالب علم زخمی

    Wed, 02 Oct 2019 17:32:08 
    ہانگ کانگ میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک طالب علم کے زخمی ہونے کے بعد حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آ گئی ہے۔ چار ماہ سے جاری ان پرتشدد مظاہروں کے دوران پہلی مرتبہ پولیس کی فائرنگ سے کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔ منگل کے روز ایک اٹھارہ سالہ نوجوان طالب علم کو سینے میں گولی لگی تھی اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
     ایرانی و روسی صدور کی ملاقات،مختلف موضوعات پرغور

    ایرانی و روسی صدور کی ملاقات،مختلف موضوعات پرغور

    Wed, 02 Oct 2019 17:25:14 
    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ملاقات کی۔ایرانی صدارتی ذرائع  کے مطابق، اس ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدیکے حوالے سے معاملات اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ روسی صدر نے کہا کہ فریقین کو باہمی مشاورت کے ذریعہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔