Thu, 06 Jul 2017 12:07:10
ملک بھر میں گؤ رکشکوں اور دیگر ظالموں کے ذریعہ مسلمانوں اور دلتوں پر ہورہے مظالم اور بلا وجہ قتل کرنے والے ظالموں کے خلاف مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے مؤثر کاروائی نہ کرنے سے ملک کاجمہوری نظام درہم برہم ہوکر رہ جائیگا, جسے دیکھتے ہوئے ۱۴؍جولائی جمعہ کو کلکٹریٹ کے میدان میں منعقد ہونے والے مظاہرے کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار ملت منزل شاہی کٹرہ میں جمعیۃ علماء ضلع مؤ کی ا
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:41:46
ایک برطانوی تھنک ٹینک کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں اسلامی انتہاپسندی پھیلانے کی معاونت میں سر فہرست سعودی عرب ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:38:33
شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البراعظمی میزائل تجربے کو امریکہ کے یوم آزادی پر امریکیوں کے لیے تحفہ قرار دے دیااور کم جونگ ان نے کہا کہ امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانا چاہا اور ہماری وارننگز کو نظر انداز کردیا، امریکی باسٹرڈز 4 جولائی کو بھیجے گئے ہمارے اس تحفے سے زیادہ خوش نہیں ہوں گے، ہمیں وقتا فوقتا ان کی بوریت دور کرنے کے لیے اس طرح کے تحفے بھیجتے رہنے چاہئیں۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:32:41
وینز ویلا میں نو افراد پر مشتمل ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینز ویلین وزیر داخلہ نیسترو ایور لونے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا صدارتی آفس کے ساتھ جسٹرڈ گلف سٹریم طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ریاست نیوویوا ایسپارتا میں گر کر تباہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ قومی حکومت طیارے کا ملبہ اور اسکے عملے کی تلاش کیلئے سرچ اور ریسکیو کوششوں میں سرگرم ہے
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:24:55
جرمنی کی میزبانی میں ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی اقتصادیات کے حامل ممالک کے گروپ جی 20 کی سمٹ جمعہ سات جولائی کو ہیمبرگ شہر میں شروع ہو رہی ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:20:20
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مطابق یونان میں باسٹھ ہزار سے زائد تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں۔ استقبالیہ مراکز پر یونان اور یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد ان تارکین وطن کی اکثریت ابھی تک فیصلوں کے انتظار میں ہے۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:10:06
وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج کہا ہے کہ ریاستی حکومت مسلسل تیسرے سال سست مانسون کے سبب دریائے کاویری اور اس کی ذیلی ندیوں کے ریزروائرس میں پانی کی شدید قلت سے سپریم کورٹ کو واقف کروائے گی۔
View more
Thu, 06 Jul 2017 11:05:20
ریاستی ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے گزشتہ ایک سال سے ملتوی وارڈ کمیٹیوں کیلئے نامزدگیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy