Tue, 27 Jun 2017 00:29:34
ایس ڈی پی آئی کے مقتول صدر محمد اشرف کلائی کے گھر پہنچ کرجب ضلع انچارج وزیر رماناتھ رائے نے گھر والوں سے ملاقات کی تو اس موقع پر وہاں کے نوجوان اپنا احتجاج جتانے کے لئے وزیرکے راستے میں ان کی طرف پیٹھ کرکے قطار میں کھڑے ہوگئے ، اور ان کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ۔ یہاں تک کہ وزیر موصوف کی اشرف کے گھر والوں سے اس ملاقات کی تصویر نکالنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی۔
View more
Mon, 26 Jun 2017 21:45:41
یلتھنگڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کچھ لوگوں کے ذریعے چھرا گھونپنے کی وجہ سے دونوجوان زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک ریت کا بیوپاری ہے۔
View more
Mon, 26 Jun 2017 21:38:19
اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے تشدد اور حالیہ دنوں میں ہونے والے مسلمانو ں کے قتل کے واقعات کی مخالفت میں بازوؤں پر سیا ہ پٹیاں باندھ کرعیدالفطر منانے کا اعلان کرنے پر سوشیل میڈیا میں ذات پات کے بھید بھاؤ سے اوپر اٹھتے ہوئے سماج کے ہر طبقے کی طرف سے اس کی حمایت میں مہم چلائی گئی۔
View more
Mon, 26 Jun 2017 21:32:33
کام دھندے پر نہ جانے اور کمائی نہ کرنے کی وجہ سے ایک باپ کے ہاتھوں خود اپنے جواں سال بیٹے کو قتل کیے جانے کا واقعہ انکولہ تعلقہ کے ہارواڈ نامی مقام پرسی برڈ کالونی میں پیش آیا ہے۔
View more
Mon, 26 Jun 2017 20:47:30
ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے ضلع شمالی کینرا کے تین صحافیوں کو "ٹیگور صحافتی ایورڈ"کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ان میں سرسی کے جن مادھیم کے ایڈیٹراشوک ہاسیاگر، روزنامہ سالار کے نمائندے منظور فہیم کاروارکے ساتھ ساتھ ٹی وی 9 کے ضلعی نمائندے سندیپ ساگرکے نام شامل ہیں۔
View more
Mon, 26 Jun 2017 20:19:22
دو روز قبل یعنی سنیچر کو گنگولی ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش آج بحرعرب کے مرونتے بیچ سے برآمد کرلی گئی ہے۔ مہلوک کی شناخت انکولہ کے رہائشی مہابلیشور تانڈیل (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sat, 24 Jun 2017 22:09:22
مسقط کی وزارت مذہبی اُمور کی طرف سے خبر دی گئی ہے کہ عمان میں چاند کہیں پر بھی نظر نہیں آیا ہے، اس لئے اس بار پورے 30 روزے رکھے جائیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان میں پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی۔
View more
Sat, 24 Jun 2017 21:20:07
آج سنیچر نماز مغرب کے فوری بعدچاند نظر آنے کے بعد نہ صرف بھٹکل بلکہ پڑوسی علاقوں شیرور، بیندور، گنگولی، کنڈلور، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور میں عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کی مسجد خالد بن ولید (گول مسجد) میں ایک عالم دین مولانا یونس برماور ندوی اور ان کے تین ساتھیوں کو چاند نظر آنے کے فوری بعد انہوں نے بھٹکل قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین
View more
Sat, 24 Jun 2017 15:43:46
بھٹکل مسلم جماعت مسقط کی جانب سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بچوں کے رنگا پروگرام ہوں گے۔ عیدملن کی یہ خوبصورت تقریب عیدالفطر کی رات یعنی یکم شوال کو بعد نماز عشاء رامی ڈریم ریسارٹ، سیب میں رکھی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy