Sat, 29 Apr 2017 03:46:17
پچھلے کچھ دنوں سے مبینہ طور پر بھٹکل و اطراف میں سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بہت ہی نازیبا اور فحش تصویر پھیلائی جارہی ہے۔ جس کے خلاف مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کی گئی ہے۔
View more
Sat, 29 Apr 2017 01:41:25
بھٹکل جامعہ آباد میں الجامعہ اسپورٹس سینٹر کے قیام کے پچیس سال مکمل ہونے پر سلورجوبلی کا ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے علاقہ کے نوجوانوں ، بزرگوں اور طلبہ و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نواز ا گیا۔
View more
Fri, 28 Apr 2017 22:24:34
یہاں سونار کیری میں مسجد تقویٰ کے دو منزلہ کامپلیکس کا سنگ بنیاد مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے مبارک ہاتھوں اور ان کی دُعا سے رکھا گیا۔ اس موقع پر مسجد کے انتظامیہ ممبران اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
View more
Fri, 28 Apr 2017 02:05:05
وزیر اعلیٰ سدرامیا آج خلیجی مملکت متحدہ عرب امارات کے سہ روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔آج صبح سدرامیا کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ سے دوبئی کیلئے نکلے ، کل جمعہ کو کرناٹکا این آر آئی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ افتتاحی تقریب میں سدرامیا بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
View more
Fri, 28 Apr 2017 02:00:33
شہر کے پیالیس گراؤنڈ میں آج باغی بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا کی طرف سے طلب کی گئی بی جے پی باغی لیڈروں کی میٹنگ یڈیورپا اور ایشورپا کے حامیوں کے درمیان مارپیٹ کا مرکز بن گئی۔ جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔
View more
Fri, 28 Apr 2017 01:57:04
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل(ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی اسمبلی کیلئے قبل از وقت انتخابات کی پیشین گوئی کی ہے ، حالانکہ کل وزیر اعلیٰ سدرامیا نے خود واضح کیا کہ اسمبلی انتخابات قبل ا ز وقت نہیں ہوں گے اور حکومت اپنی میعاد مکمل کرلے گی۔
View more
Fri, 28 Apr 2017 01:50:36
ریاستی بی جے پی میں آج اس وقت پھوٹ کے آثار اور گہرے ہوگئے جب یڈیورپا کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے کے ایس ایشورپا کی طرف سے طلب کی گئی بی جے پی بچاؤ میٹنگ میں توقع سے زیادہ تقریباً دو ہزار پارٹی کارکنوں نے شرکت کی اور یڈیورپا کے طریقۂ کار کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی۔
View more
Thu, 27 Apr 2017 20:27:05
سابق وزیر مالیات کے بہن زادوں وشواناتھن اور ساتھپّن کی ملکیت والی کی شہرت یافتہ کمپنی خوشحال نگرکےSLN Group کی کُل 11شاخوں پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بیک وقت انتہائی خفیہ چھاپہ مارا ، جس کے بعد کچھ خاص قسم کے دستاویزات ضبط کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
View more
Thu, 27 Apr 2017 20:16:36
پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرسی بلدیہ صدر کے لئے باغی امیدوار کو ووٹ دینے کے نتیجے میں 6/اراکین کی بلدیہ رکنیت جو منسوخ کی گئی تھی، اس کے خلاف سرسی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس کے ضلعی صدر بھیمنا نائک اور بلاک کانگریس صدر رمیش دوبھاشی کے پتلے نذر آتش کئے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy