Thu, 20 Apr 2017 11:17:45
حکومت نے کھلی مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بڑھانے اور قیمت میں اضافہ کو روکنے کے مقصد سے اس کے ذخائر کی حد چھ ماہ یعنی اکتوبر تک کے لیے آج بڑھا دی۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 11:14:07
بی ایس ایف نے جوان تیج بہادر یادو کو بدھ کو برخاست کر دیاہے۔اس پورے معاملے کی جانچ کی جس پایا گیا تھا کہ تیج بہادر یادو کی وجہ سے بی ایس ایف کی شبیہ کونقصان پہونچاہے۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 11:10:37
وزیر اعظم نریندر مودی کے ایندھن بچانے کی اپیل کو دیکھتے ہوئے 14 مئی سے 8 ریاستوں میں پٹرول پمپ بند رکھے جائیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان کی ایک تنظیم نے پیر کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 11:03:11
پوری کے جگن ناتھ مندر کے ایک پجاری سومناتھ کنٹھیا نے بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے مندر میں پوجا کرنے پر اعتراض کیا ہے۔پجاری کے اس اعتراض سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 11:00:14
ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندھن کی فراق میں ہیں۔اسی سمت میں دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کیرل کے وزیر اعلی پنرائی وجین سے آج ملاقات کی ۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 10:55:02
مودی حکومت کے نوٹ بند ی کے فیصلے کے بعد بلیک منی کے خلاف چل رہی مہم کا کچھ اثر ہوتا نظر آرہا ہے۔وزیر اعظم غریب فلاح و بہبود اسکیم (پی ایم جی کے وائی )کے 31؍مارچ کو بند ہونے کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے اس کے اگلے 15دنوں کے دوران ملکی سطح پر ٹیکس چوری روکنے کی مہم کے تحت 540کروڑ روپے کی بلیک منی کا سراغ لگایا ہے۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 10:52:44
قومی ترانہ کا احترام نہیں کرنے پر تین سال کی سزاہوسکتی ہے ۔ یہ رائے بھوپال کے رہائشی شیام نارائن نے منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے ظاہر کی۔بھوپال کے رہنے والے شیام نارائن نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ قومی ترانہ پر کھڑا نہ ہونے پر سخت سزا کی تجویز بھی ہونی چاہیے ۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 10:48:07
اڑیسہ کے کالا ہانڈی ضلع میں بیوی کی لاش کو کندھے پر لے کر 10کلومیٹر تک چلنے والے دانا مانجھی کی تصویر کے بعد اب آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال کے اسمبلی حلقہ مجولی میں ایسا ہی ایک تکلیف دہ واقعہ سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 20 Apr 2017 10:45:02
ہندوستان دورے پر آئے کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجن کے سامنے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 1984سکھ فسادات کو لے کراپنا احتجاج درج کرایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy