Sun, 26 Feb 2017 10:49:28
مصر کے صوبے شمالی سیناء کے شہر العریش میں داعش تنظیم کی جانب سے 7 مسیحی افراد کو ذبح کر دیے جانے اورایسی مزیدکارروائیوں کی دھمکی کے بعد درجنوں قِبطی خاندان مصر کے شہر اسماعیلیہ کی جانب فرار ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:41:48
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ نے بتایا ہے کہ حمص شہر میں سکیورٹی اداروں کے صدر دفاتر پر دو خودکش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد42 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں حمص میں شامی فوجی انٹیلی جنس کی شاخ کا سربراہ جنرل حسن دعبول بھی شامل ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:39:15
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اْن کے پیرو کے ہم منصب پابلو کاچنسکی نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ کاچنسکی لاطینی امریکا کے پہلے صدر ہیں، جنہوں نے ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:37:14
اردن کی سرحد کے قریب شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر حملہ کر عراقی بارڈر فورسز کے کم سے کم 15 اہلکاروں کو قتل کردیا۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:31:09
فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی انسدادِ منشیات کی پرتشدد مہم کے خلاف آج سینکڑوں افراد ایک مظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے نیشنل پولیس ہیڈکوارٹرز تک گئے جہاں فلپائن کی خاتون سینیٹر لائیلا ڈی لیما کو قید رکھا گیا ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:27:44
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب اپنی انتہاؤں پرپہنچ گیا۔باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمدعلی مرحوم کے بیٹے محمد علی جونئیر کو فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سے مرحوم کے اہل خانہ سمیت لیجنڈ باکسر کے چاہنے والوں میں کھبلی مچ گئی ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:23:25
شام کے شمالی شہر الباب کے ایک قریبی گاؤں’سوسیان‘ میں کیے گئے ’ اسلامک اسٹیٹ‘ کے خود کش کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:17:06
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے بتایا کہ صہیونی حکومت نے تنظیم کو فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کی نگرانی کرنے کی اجازت دینے سے روک دیا ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2017 10:12:32
فلسطینی پریس کلب نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانے میں ایک سینیر فلسطینی صحافی کو مسلسل20 دن تک15 مختلف اقسام کے وحشیانہ تشدد کے حربوں سے اذیتیں دی جاتی رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy