Sat, 07 Jan 2017 00:28:15
ٹی ایس ایس اسپتال کے ڈاکٹروں پر حملے کا معاملہ میڈیا میں گرما گرم بحث کا موضوع بن جانے اور ہر طرف سے اس کی مذمت کے بعد سرسی پولیس اسٹیشن میں ایم پی اننت کمار ہیگڈے کے خلاف پولیس نے اپنے طور پر(suo motto)کیس درج کرلیا ہے۔
View more
Thu, 05 Jan 2017 20:10:09
عوامی علاقے کے ایک بینک نے مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں برودہ قصبے میں ایک کسان کو حال ہی میں جاری کئے گئے دو دو ہزار روپے کے تین نئے نوٹ دئیے جن میں مہاتما گاندھی کی تصویر نہیں ہے۔برودہ مین واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کی شاخ سے پیسے نکالنے پر بچھوگواڈی گاؤں کے رہائشی لکشمن مینا کو دو دو ہزار کے تین نوٹ ایسے ملے ہیں، جن سے مہاتما گاندھی کی تصویر غائب ہیں
View more
Thu, 05 Jan 2017 20:05:10
راجستھان پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ(ایس او جی)نے کروڑوں روپے اینٹھنے کے معاملے میں جے پور میں سرگرم ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ گروہ میں شامل ایک خاتون کو آج گرفتار کیا۔ایس او جی معاملے میں اب تک 4 وکلاء،2 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔
View more
Thu, 05 Jan 2017 20:01:13
مرکزی حکومت نے آج قومی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے تحت خشک سالی سے متاثرہ ریاست کرناٹک کو 1782کروڑ روپے اور 2013میں سیلاب سے متاثر ہونے والے اتراکھنڈ کو 209کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی
View more
Thu, 05 Jan 2017 19:45:47
پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے پہلے یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے آج الیکشن کمیشن کا رخ کیا اور کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت سے 8 /مارچ کو ہونے والے آخری مرحلے کی پولنگ تک اس سالانہ عمل کو ملتوی کرنے کی ہدایت دے۔
View more
Thu, 05 Jan 2017 16:31:01
یہاں سے قریب میلکر نامی مقام پرایک تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آجانے سے پتور ٹاون پولیس اسٹیشن کے ہیڈکانسٹیبل روکمیّا (48 سال) کی موت واقع ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 05 Jan 2017 16:27:04
صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں دو نوجوان اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی موٹر بائک سڑک کنارے موجود ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ جوڈو رستے نامی علاقے میں پیش آیا۔
View more
Thu, 05 Jan 2017 16:23:49
کاروار تعلقہ کے ارگا اور چیتا کول میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لئے زمینوں کو تحویل میں لینے کے سلسلے میں سروے کیا جانے والا ہے۔ اس تعلق سے امن و امان بنائے رکھنے کے لئے اس علاقے میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
View more
Thu, 05 Jan 2017 16:17:58
محکمہ بہبودی پسماندہ طبقات اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے پسماندہ طبقات کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو فیشن ٹیکنالوجی کورس کی تربیت دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy