Tue, 04 Oct 2016 12:22:03
دہلی حکومت کے باغبانی محکمہ نے نیشنل گرین ٹریبونل کو مطلع کیا ہے کہ اس نے شمال مشرقی دہلی میں رہائشی کالونی میں 216درخت کاٹے جانے کے بدلے میں دو ہزار پودے لگائے ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:19:51
تمل ناڈو کی سیاسی جماعتوں نے آج مرکز پر الزام لگایا کہ اس نے اس سے کاویری پانی مینجمنٹ بورڈ کے قیام کے لیے کہنے والے سپریم کورٹ کے فیصلہ میں ترمیم کی درخواست کرکے تمل ناڈو کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:15:51
نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے آج کہا کہ اگرچہ ملک میں غربت میں خاصی کمی آئی ہے لیکن چیلنجز اب بھی قائم ہیں جنہیں حل کیا جانا ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:13:45
پانی اور بجلی کے استعمال کو کم کرکے نصف کرنا اور قابل تجدید توانائی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اگلے 20سالوں کے لئے حکومت کی شہری ترقی کی حکمت عملی کے اہم عناصر ہیں۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:11:19
صدر پرنب مکھرجی نے جرمنی کے یوم اتحاد پر جرمنی کی عوام کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں ہمارے درمیان شراکت داری اور بڑھے گی اور یہ نئی بلندیوں کو حاصل کرے گی۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:09:44
سیکس سی ڈی عام ہونے کے بعد عصمت دری کے الزام میں گرفتار کئے گئے دہلی حکومت کے سابق وزیر سندیپ کمارنے جیل سے عدالت لائے جاتے وقت اپنے لیے الگ گاڑی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:07:21
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کے بورڈ نے آج سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ خود ساختہ مذہبی رہنما آسارام باپو کی صحت مستحکم ہے۔جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس این وی رمن کی بنچ کے سامنے داخل رپورٹ میں 7 رکنی بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ عصمت دری کے ملزم آسارام نے کئی ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:05:15
حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کشمیر میں ایک سابق سرپنچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ کسی معصوم شخص کو قتل کرنا غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے۔
View more
Tue, 04 Oct 2016 12:03:18
قومی دارالحکومت میں اس سیشن میں کم از کم 5293لوگ چکن گنیا سے متاثرپائے گئے ہیں اور صرف گزشتہ ایک ہفتے میں اس بیماری کے درج معاملوں کی تعداد میں 43فیصد سے زیادہ کااضافہ ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy