Thu, 21 Aug 2025 12:00:38
موسلادھار بارش کے نتیجے میں انموڈ روڈ پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑجانے سے یہ راستہ حادثات کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ آئے دن پیش آنے والے حادثات نے عوام میں سخت برہمی پیدا کردی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 13:32:25
شہر کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے جیویلری کے تاجر کا اغوا کرنے اور اس کے پاس موجود 350 گرام سونا لوٹنے کے الزام میں منگلورو سٹی پولیس نے پانچ افراد کو مہاراشٹرا کے پونے سے گرفتار کر لیا ۔
View more
Wed, 20 Aug 2025 13:24:38
بھٹکل مسلم خلیج کونسل المعروف رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن منیری نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پانچ ہزار سے زائد بھٹکلی ہر سال ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ریمیٹینس اپنے وطن بھیجتے ہیں، اور یہی سرمایہ بھٹکل کی خوشحالی اور ترقی کی بنیاد ہے
View more
Tue, 19 Aug 2025 19:55:41
شہر میں نامور برانڈز کے نقلی اسپورٹس آئٹمس کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو الگ مقامات پر چھاپہ ماری کی اور 8.5 لاکھ روپے مالیت کا نقلی سامان ضبط کیا ۔
View more
Tue, 19 Aug 2025 11:23:31
اتر کنڑا کے ساحلی اور ملناڈ علاقے میں گزشتہ دو تین دنوں سے موسلا دھار بارش کا جو سلسلہ ہے جاری ہے اس کے نتیجے میں یہاں کی ندیاں افزود پانی کی وجہ سے اپنی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔ اس سے ندیوں کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 17:49:33
موسلا دھار برستی ہوئی بارش کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ میں جہاں ندیاں اپنی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں وہیں پر برساتی پانی کی نکاسی صحیح طریقے سے نہ ہونے کی وجہ سے کمٹہ - سداپور ہائی وے پر ہاروڈی کے علاقے میں کل اتوار کے دن بہت زیادہ پانی جمع ہوگیا اور سیلاب کی سی کیفیت پیدا ہوگئی جس سے پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 12:32:42
بَنگال کی خلیج میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب کرناٹک میں آئندہ پانچ دنوں تک بھاری بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے پانچ اضلاع اُتر کنڑا ،اُڈپی، دکشن کنڑا ، شیموگہ اور چکمنگلور کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شدید بارش والے علاقوں جس میں ضلع ہاسن اور کوڈاگو کے علاقے بھی شامل ہیں، کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل دی گئی ہے
View more
Sun, 17 Aug 2025 19:32:50
محکمہ موسمیات نے 17 اگست سے 19 اگست تک تیز ہواوں کے ساتھ طوفانی بارش کا جو ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اس پس منظر میں اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر نے کل 18 اگست کو آنگن واڑی، پرائمری اور ہائی اسکولوں کے علاوہ پی یو کالج کے طلبہ کے لئے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy