Tue, 19 Aug 2025 11:23:31
اتر کنڑا کے ساحلی اور ملناڈ علاقے میں گزشتہ دو تین دنوں سے موسلا دھار بارش کا جو سلسلہ ہے جاری ہے اس کے نتیجے میں یہاں کی ندیاں افزود پانی کی وجہ سے اپنی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔ اس سے ندیوں کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 17:49:33
موسلا دھار برستی ہوئی بارش کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ میں جہاں ندیاں اپنی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں وہیں پر برساتی پانی کی نکاسی صحیح طریقے سے نہ ہونے کی وجہ سے کمٹہ - سداپور ہائی وے پر ہاروڈی کے علاقے میں کل اتوار کے دن بہت زیادہ پانی جمع ہوگیا اور سیلاب کی سی کیفیت پیدا ہوگئی جس سے پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 12:32:42
بَنگال کی خلیج میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب کرناٹک میں آئندہ پانچ دنوں تک بھاری بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے پانچ اضلاع اُتر کنڑا ،اُڈپی، دکشن کنڑا ، شیموگہ اور چکمنگلور کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شدید بارش والے علاقوں جس میں ضلع ہاسن اور کوڈاگو کے علاقے بھی شامل ہیں، کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل دی گئی ہے
View more
Sun, 17 Aug 2025 19:32:50
محکمہ موسمیات نے 17 اگست سے 19 اگست تک تیز ہواوں کے ساتھ طوفانی بارش کا جو ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اس پس منظر میں اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر نے کل 18 اگست کو آنگن واڑی، پرائمری اور ہائی اسکولوں کے علاوہ پی یو کالج کے طلبہ کے لئے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 19:04:10
ہوناور تعلقہ کے قصبہ منکی میں عوام الناس کو درپیش کئی ایک مسائل کےحل کے لئے جماعت المسلمین منکی کے ایک وفد نے منکی پٹن پنچایت چیف آفسر سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے تمام مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 18:58:05
مورخہ بتاریخ 13/اگست 2025ء بروز بدھ دوپہر 2:15 بجے المومنات پبلک اسکول منکی کے کانفرنس ہال میں 2024/25ء میں دسویں جماعت کے کرناٹک بورڈ امتحان میں المومنات پبلک اسکول کی طالبات کے سو 💯 فیصد کامیابی حاصل کرنے پر طالبات کے اعزاز پر جناب مولانا جمیل احمد قاضی ندوی ( نائب ناظم مدرسہ رحمانیہ منکی ) کی صدارت میں تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 14:22:38
جمعہ 15 اگست کو بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے 79واں یومِ آزادی نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹیڈیم گراؤنڈ، المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں بڑے جوش و خروش اور شاندار طریقے سے منایا گیا۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 13:13:09
ضلع اُترکنڑا کے تمام تعلقہ جات اور دیہاتوں و قصبوں میں 79 واں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ضلعی سطح کی مرکزی تقریب کاروار کے پولیس پریڈ میدان میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ، اندرونی آبی نقل و حمل اور ضلع انچارج وزیر مَنکال ایس ویدیا نے پرچم کشائی کی۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 12:42:51
شہر کے نہرو میدان میں 79 ویں جشن آزادی کی پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر دینش گنڈو راو نے کہا کہ امن اور آہنگی کے ذریعے ہی ضلع کی ترقی ممکن ہے اس لئے مندر، مسجد اور چرچ کے مذہبی قائدین کو آگے آتے ہوئے عوام کے دلوں اور دماغوں میں اس کا احساس جگانا اور اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy