Sun, 29 Jun 2025 11:19:36
ایران میں ۱۲؍ دن کی جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونےوالے افراد کی آخری رسومات کا سلسلہ سنیچر کو بھی جاری رہا۔ سنیچر کو جب اُن۶۰؍ فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنس دانوں کے جنازہ کا جلوس نکلا جنہیں تل ابیب نے حملوں کے ابتدا میں ہی نشانہ بنایا تھا، تو ایسا لگا جیسے پورا تہران امڈآیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 20:29:02
اسرائیل نے غزہ میں تباہی مچا رکھی ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری اس جنگ کو بند کرنے کی کوششیں ضرور ہو رہی ہیں، لیکن فی الحال اس کا کوئی نتیجہ سامنے نظر نہیں آ رہا ہے۔ اسرائیل نے جمعہ کی دیر شب کے بعد ہفتہ کی صبح ایک بار پھر غزہ پر حملہ کر دیا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 19:42:27
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں سیکڑوں مظاہرین نے ایک لیک ہونے والی فون کال پر بڑھتی ہوئی سیاسی بے چینی کے درمیان وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 14:05:04
امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم پر غزہ میں جنگ بند کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنےکیلئے شدید دباؤ ڈالا ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 13:23:56
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی کئی معاملات پر کشیدگی برقرار ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ یعنی 27 جون کو ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی جاری رکھی تو امریکہ بغیر کسی سوال کے اس پر دوبارہ بمباری کرے گا۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 17:36:58
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں واقع اسلام قلعہ سرحدی گزرگاہ کے ذریعے ایک ہی دن میں 30 ہزار سے زائد افغان پناہ گزین ایران سے وطن واپس لوٹ آئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حالیہ عرصے کی سب سے بڑی اجتماعی واپسیوں میں سے ایک ہے۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 11:18:40
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے فوراً بعد (25 جون) ایران کی پارلیمنٹ نے ’اقوام متحدہ جوہری نگرانی ادارہ‘ کے ساتھ تعاون روکنے سے متعلق ایک اہم بل کی منظوری دے دی۔ ایران کے جوہری ٹھکانوں پر امریکی بمباری کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 10:58:15
نیویارک شہر کی سیاست میں ایک نیا چہرہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ یہ چہرہ ہندوستانی نژاد ہے۔ ان کا نام ہے ظہران ممدانی۔ 33 سال کے اس نوجوان لیڈر نے ڈیموکریٹک پارٹی کے میئر عہدہ کے لیے ہوئے پرائمری انتخاب میں سابق گورنر اینڈریو کوومی کو حیرت انگیز طور پر شکست دے دی ہے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 20:04:13
ایران اور اسرائیل جنگ بھلے ہی ختم ہو گیا، لیکن یہ اپنے پیچھے تباہی کے بہت سارے نشانات چھوڑ گیا ہے۔ ایران اور اسرائیل دونوں ہی اپنی اپنی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں، لیکن دونوں ہی ممالک کو اس جنگ میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy