Sun, 29 Jul 2018 02:12:32
کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل طیارے سودے میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر پھر نشانہ لگایا اور دعوی کیا کہ 36 طیاروں کی بحالی کے لئے اگلے 50 سال میں ملک کے ٹیکس دہندگان کو ایک نجی بھارتی گروپ کے مشترکہ منصوبوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے دینے ہوں گے۔راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کا بالواسطہ طور پر حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اگلے 50 سال میں بھارتی ٹیکس دہندگان کو مسٹر56(مو
View more
Sun, 29 Jul 2018 02:05:16
بی جے پی صدر امت شاہ ایک دن کے دورے پر آج یہاں پہنچے۔ اس دوران وہ پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے اور نریندر مودی کے ابتدائی زندگی پر مبنی ایک فلم کی خاص اسکریننگ میں بھی شرکت کریں گے۔مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ کو دیکھتے ہوئے امیت شاہ کا ریاست دورہ کافی اہم سمجھا جا رہا ہے
View more
Sun, 29 Jul 2018 02:00:13
آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط اتحاد بنانے کی کوشش میں مصروف سماج وادی پارٹی نے ان انتخابات میں دیگر جماعتوں سے تال میل اور سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلہ لینے کے لیے آج پارٹی صدر اکھلیش یادوکو اختیار دے دیا۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کی معلومات دیتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سال 201
View more
Sun, 29 Jul 2018 01:48:41
انل کپور کی’’نائک‘‘ فلم تو یاد ہی ہو گی جس میں 24 گھنٹے کے لئے سی ایم بن تصویر ہی بدل د ی جاتی ہے۔ اگرچہ عملی سیاست میں ایسا ممکن نہیں لیکن مراٹھا ریزرویشن کو لے کر سلگ رہی مہاراشٹر کی سیاست میں شیوسینا ’نائک‘ فلم کافارمولے مشورہ دے کر بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئی نظر آرہی ہے
View more
Sun, 29 Jul 2018 01:39:43
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے استحقاق کا استعمال کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اوما بھارتی، بابو لال غور اور کیلاش چندر جوشی کو سرکاری بنگلوں میں رہنے کی منظوری دے دی ہے۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سابق وزیر اعلی کو بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی
View more
Sun, 29 Jul 2018 01:33:49
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان مظفر حسین بیگ نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں بقول ان کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم بند نہیں ہوا تو ملک کے مزید دو ٹکڑے ہوں گے ۔
View more
Sun, 29 Jul 2018 01:28:25
راہل گاندھی، مایاوتی اور ممتا بنرجی وہ تین نام ہیں جو 2019 میں مودی کے خلاف اپوزیشن کی صفوں کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے جا رہے ہیں لیکن ان تین چہروں میں ہی اتحادقائم ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ راہل گاندھی چاہتے ہیں کہ ممتا یا مایاوتی کے چہرے پر داؤ لگایا جائے اور کانگریس کے لیڈر اس کو لے کر تیار بھی ہیں۔ اگرچہ دلت لیڈر اور قومی شناخت ہونے کی وجہ سے مایاوتی اس دوڑ میں سب سے آگے نظر آرہی ہیں
View more
Sun, 29 Jul 2018 01:19:52
نریندر مودی بی جے پی لیڈروں کو بھلے ہی بار بار زبان پر استعمال کرنے کی نصیحت کرتے رہے ہوں، لیکن لیڈروں کی بے لگام زبان اکثر و بیشتر بے لگام ہوجاتی ہے ،گویا وزیر اعظم کی نصیحت بے ا ثر ہو کر رہ گئی ہے ، تاہم اندورن خانہ تصویر کچھ اور ہی ہے، جس کا اظہار بی جے پی لیڈران سے ہوتا رہتا ہے ۔ اترپردیش کے امبیڈکر نگر سے بی جے پی کے رہنما ہری اوم پانڈے سے جڑا ہے ان کی بدزبانی حماقت کی تمام سرحدیں عبور کرگئی
View more
Sun, 29 Jul 2018 01:09:15
بستی ریلوے اسٹیشن پر جب مال گاڑی کا کھاد لدا ایک ڈبہ پہنچا تو اس کے کاغذات دیکھ ما ل گودام کے افسر حیران رہ گئے۔ پتہ چلا کہ اس کھاد بھرے ڈبہ کو وشاکھاپٹنم سے بستی تک 1,326کلومیٹر فاصلے طے کرنے میں تقریبا چار سال لگ گئے۔ اس ڈبہ میں 1,316 ڈی اے پی کھاد کے بورے تھے جو 10 نومبر 2014 کو وشاکھاپٹنم سے بک کئے گئے تھے۔ یہ ڈبہ جمعہ کو دوپہر بستی پہنچا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy