Sun, 29 Dec 2024 18:18:09
دہلی میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ووٹر آئی ڈی میں دھاندلی کے الزامات کا تنازعہ شدت اختیار کر رہا ہے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہلی میں یوپی اور بہار کے باشندوں کے ووٹ کاٹنے کی مہم منظم طریقے سے چلا رہی ہے۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 18:03:29
کسانوں کے مطالبات کو نظرانداز کرنے پر مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کسان تنظیموں نے 30 دسمبر کو پنجاب بند کا اعلان کیا ہے۔ کسان رہنماؤں کے مطابق، اس بند کے دوران پیر کو صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ریل اور سڑک ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔ یہ فیصلہ کسان تنظیموں کی تین دن قبل کھنوری بارڈر پر منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا تھا، جس میں حکومت کے رویے پر سخت احتجاج کرنے کا عزم ظاہر کیا
View more
Sun, 29 Dec 2024 16:47:50
گجرات کے بھروچ ضلع کے دہیج میں واقع کیمیکل فیکٹری میں زہریلی گیس کے لیک ہونے سے چار مزدور ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اتوار کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے گجرات فلورو کیمیکلز لمیٹڈ (جی ایف ایل) کے پروڈکشن پلانٹ میں پیش آیا، جہاں پائپ لائن سے زہریلی گیس لیک ہونے کے سبب چار مزدور بے ہوش ہو گئے۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 13:08:58
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی نئی اسکیم پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ اسکیم کے آغاز کو صرف آٹھ دن ہوئے ہیں اور اب اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 'مہیلا سمان یوجنا' کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 13:00:40
ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج نگم بودھ گھاٹ پر ادا ہو گئیں، لیکن اس کے لیے مودی حکومت کے ذریعہ یادگار مقام فراہم نہ کیے جانے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اس معاملے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 11:22:48
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ہفتہ کو دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں، جہاں ملک اور بیرون ملک کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ ان کی بڑی بیٹی اُپیندر سنگھ نے چتا کو آگ دی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکر، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 10:58:24
کشمیر میں شدید برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مکمل طور پر متاثر ہو گئے ہیں۔ دوسرے روز بھی وادی کا ملک اور دنیا کے دیگر حصوں سے فضائی، ریل اور زمینی رابطہ منقطع رہا۔ نویُگ سرنگ کے دونوں طرف برفباری اور مختلف مقامات پر بارش کے باعث زمین کھسکنے کے واقعات ہوئے، جس کی وجہ سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ ہفتہ بھر بند رہی۔ مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر رکی رہی۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 10:35:32
قومی دارالحکومت دہلی میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 دسمبر کو پورا دن مطلع ابر آلود رہا، اور دسمبر کے مہینے میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا 101 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8:30 بجے تک 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دن بھر درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 17:50:58
کورونا وبا کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ میں بھاری مقدار میں عطیات جمع ہوئے تھے، لیکن حالیہ برسوں میں اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ کو صرف 912 کروڑ روپے کا رضاکارانہ تعاون ملا، جو مارچ 2020 میں کووڈ-19 کے بعد قائم کیے گئے اس عوامی چیریٹیبل ٹرسٹ کی تاریخ کا سب سے کم تعاون ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy