Tue, 18 Nov 2025 18:39:26
الیکشن کمیشن نے 12 ریاستوں میں ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیاں ایس آئی آر کے خلاف اپنا سخت اعتراض ظاہر کر رہی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن پورے ملک میں ایس آئی آر کرانے کا عزم ظاہر کر چکا ہے۔ اس معاملے میں آج دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر ’اندرا بھون‘ میں پارٹی کے سینئر لیڈران کی انتہائی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 17:29:23
کیرالہ حکومت نے انتخابی فہرست کے اسپیشل انٹینسِو ریویژن (ایس آئی آر) کو فوری طور پر روکنے کی غرض سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست میں رواں ماہ ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے دوران ایس آئی آر جیسی وسیع انتظامی کارروائی کا بیک وقت انعقاد عملی طور پر ناممکن ہے اور اس سے انتظامی مشینری پر شدید دباؤ پڑے گا۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 17:15:00
بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد آر جے ڈی کی پہلی اہم جائزہ میٹنگ پٹنہ میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں تیجسوی یادو کو ایک بار پھر قانون ساز پارٹی کا لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، ایم پی میسا بھارتی اور کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 17:05:20
اس وقت بازارمیں ملے جلے رجحان کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ آیا امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کا اعلان کرے گا، اور اس کا اثر سونے اور چاندی کی قیمت پر پڑ رہا ہے۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 17:00:08
دہلی یونیورسٹی میں جوائنٹ سکریٹری بننے والی دیپیکا جھا ان دنوں تنازعہ میں ہیں۔ اے بی وی پی لیڈر دیپیکا جھا کو 2 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کالج میں ایک فیکلٹی ممبر کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آئی تھیں۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 11:14:33
کیرالہ اور راجستھان میں بی ایل او (بلاک لیول افسر) کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کا دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر سے منسلک بی ایل او الگ الگ ریاستوں میں خودکشی کر رہے ہیں، کیونکہ انھیں دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 11:10:35
ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ’ایس آئی آر‘ پر اپوزیشن پارٹیاں لگاتار اعتراض کر رہی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن اسے پورے ملک میں کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ 17 نومبر کو الیکشن کمیشن نے آسام میں بھی ایس آئی آر کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ حتمی ووٹر لسٹ 10 فروری 2026 تک شائع کر دی جائے گی۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 11:02:59
بہار اسمبلی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہو چکا ہے اور این ڈی اے حکومت کی تشکیل سے متعلق تیاریاں بھی زور و شور سے شروع ہو چکی ہیں۔ اس درمیان اپوزیشن پارٹیاں اور سیاسی تجزیہ نگار یہ سمجھنے میں مصروف ہیں کہ آخر ناقابل یقین حد تک این ڈی اے کے حق میں نتیجہ کس طرح برآمد ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy