Sat, 22 Nov 2025 11:31:52
کیرالہ اور اتر پردیش میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی اسپیشل انٹینسِو ریویژن (ایس آئی آر) کے خلاف بڑھتے اعتراضات کے درمیان سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک اہم سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اگلی سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔
View more
Sat, 22 Nov 2025 11:16:32
آسام کے سونت پور ضلع میں ۵؍ مسلمان باشندوں کو بے دخلی کا نوٹس دئیے جانے اور فوراً ملک چھوڑنے کا حکم ملنے پر مقامی میامسلم برادری میں غم و غصہ کی لہردوڑ گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Nov 2025 11:10:37
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں جمعہ کو نو منتخب وزراء کے درمیان قلمدان تقسیم کر دیا گیا ۔ بی جےپی کو اس نئی حکومت میں کئی اہم محکمے سونپے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اس نئی حکومت میں محکمہ داخلہ کا قلمدان نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو سونپا گیاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ۲۰؍ برسوں سے یہ محکمہ نتیش کمار کے پاس ہی تھا ۔
View more
Sat, 22 Nov 2025 11:02:08
کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ دہلی میں ووٹ چوری کے خلاف ہونے والی اپنی بڑی ریلی میں ووٹ چوری کے خلاف جمع کئے گئے پانچ کروڑ دستخط عوام کے سامنے پیش کرے گی۔
View more
Sat, 22 Nov 2025 10:53:52
اتر پردیش میں جاری ووٹرفہرستوں کی وسیع نظرثانی کی کارروائی کے دوران ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کے اجراء کی نئی تاریخ جاری کر دی ہے۔ پہلے یہ فہرست ۱۵؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو جاری ہونی تھی مگر اب اسے ۶؍فروری ۲۰۲۶ء کو شائع کیا جائے گا۔
View more
Sat, 22 Nov 2025 06:59:39
دہلی پولیس نے جمعہ کے روز 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کی مبینہ ’بڑی سازش‘ کے کیس میں سابق جے این یو طالب علم لیڈر عمر خالد سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سخت مخالفت کی
View more
Thu, 20 Nov 2025 19:17:14
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ایک تفصیلی خط لکھ کر ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو فوراً روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عمل کو خطرناک، بغیر منصوبہ بندی اور انسانیت کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پورے انتظامی نظام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور زمینی سطح پر شدید افراتفری پیدا ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 20 Nov 2025 17:16:34
کانگریس کے سینئر رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ جے رام رمیش نے امریکی کانگریس کو پیش کی گئی یو ایس۔چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی ریویو کمیشن کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Nov 2025 17:10:19
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل امبانی کی سربراہی والے انل دھیروبھائی امبانی گروپ (ای ڈی اے جی) کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے 1400 کروڑ روپے مالیت کی نئی غیر منقولہ جائدادوں کو ضبط کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تازہ کارروائی کے بعد ای ڈی کے ذریعے ضبط کی گئی مجموعی جائدادوں کی مالیت بڑھ کر تقریباً 9,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy