Tue, 08 Dec 2020 10:09:25
مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے دیئے گئے بھارت بند کے تحت صبح 11 بجے سے تین بجے تک چکہ جام کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کو دو درجن کے قریب سیاسی پارٹیوں نے حمایت دی ہے۔ ملک کی دیگر تنظیموں کی جانب سے بھی بند کی حمایت کی جارہی ہے اور کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 19:46:48
ایل جے پی کے سابق رہنما کیشو سنگھ نے چراغ پاسوان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے پٹنہ کے شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں چراغ پاسوان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 19:26:41
نئے زرعی قانون کو لے کر لندن میں بھی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ زرعی قانون کے خلاف ہزاروں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے۔ کسانوں کی تحریک ہندوستان میں جاری ہے اور 8 نومبر کو بھارت بند کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 19:22:34
کسان تنظیموں کے ذریعہ مرکزی حکومت کے وضع کردہ زرعی قوانین کے خلاف 8 دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوپی کی یوگی سرکار اس بابت مکمل طور پر ’الرٹ موڈ‘ پر ہے، کسی طرح کی کوئی انہونی نہ ہو، اس کے پیش نظر ماقبل میں ہی پوری تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 19:11:48
دہلی کی سرحدوں پراحتجاجی کسانوں کی تحریک کانئے زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر 12 ویں دن ہے۔ کسانوں کی حمایت میں پنجاب سے 30 ایتھلیٹ نے ایوارڈ واپس کرنے کے لئے راشٹرپتی بھون کی طرف مارچ کیا، لیکن پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک دیا۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 19:03:48
کئی خبروں میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ انگریزی نیوز ویب سائٹ کی خبروں کے تناظر میں د لیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کے حوالے سے بات ہوئی۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 18:46:56
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذریعہ پیر کو جاری کی جانے والی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا ئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے کا فائدہ انہیں ملا اور انہوں نے مشرکہ طورپر دوسرا مقام حاصل کیا۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 18:37:54
ایک نئی رپورٹ کے مطابق سن 2019 میں ہتھیاروں کے عالمی مارکیٹ پر امریکا اور چین کی ہتھیار ساز کمپنیوں کا غلبہ رہا۔ جبکہ مشرق وسطی نے دنیا کے 25 بڑے ہتھیار سازوں میں پہلی مرتبہ جگہ بنائی۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 18:34:10
امریکا، ہانگ کانگ کے منتخب قانون سازوں کو بیجنگ کی جانب سے نااہل قرار دینے میں چینی حکام کے مبینہ کردار کی وجہ سے کم از کم ایک درجن حکام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy