Sun, 06 Dec 2020 19:06:36
اولمپک میڈل یافتہ وجندر سنگھ نے کسان احتجاج کی حمایت کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کالے قوانین کو واپس نہیں لئے، تو وہ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ واپس کردیں گے۔ باکسر وجندر سنگھ اتوار کے روز دہلی-ہریانہ کے سندھو بارڈر پہنچے، وہاں، انہوں نے کسانوں سے خطاب بھی کیا۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 18:09:26
کویت میں ہفتے کے روز پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بہتر شرح متوقع ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 18:05:17
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ مشروط طور پر مکمل تعلقات استوار کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے مگر انھوں نے اسرائیل سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی یہ پیشگی شرط عاید کی ہے کہ پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 17:50:11
گذشتہ جمعہ کو تہران میں قتل ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدان ،محسن فخری زادہ کے بیٹوں نے بتایا کہ ان کے والد کو چار یا پانچ گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ بات جمعہ کے روز سرکاری ایرانی میڈیا کے ذریعہ نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں بتائی گئی۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 17:31:45
تل ابیب کے سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس "موساد" نے چند روز قبل تہران میں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے سائنسدان محسن فخری زادہ کے کے ساتھ ایک ایجنٹ مقرر کر رکھا تھا۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 17:28:19
امریکہ میں ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے جمعے کو اپنی قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے ریاست جارجیا میں انتخابات کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔
View more
Sun, 06 Dec 2020 11:40:15
بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر آج 6 ڈسمبر کو ایودھیا میں سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے، بالخصوص رام جنم بھومی جانے والی تمام شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بابری مسجد کو لے کر دونوں فرقے کے لوگوں کو کسی بھی طرح کےپروگرام منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 19:18:12
رام پور سیٹ سے ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، خیال رہے کہ اعظم خان، ان کی اہلیہ اور بیٹا عبد اللہ تینوں فی الحال سیتا پور پسِ زنداں ہیں۔
View more
Sat, 05 Dec 2020 18:56:33
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے لاکھوں ایغور نسل کے مسلمانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے نام پر اذیتی و حراستی مراکز میں مقید کیا گیا ہے۔ ان مسلمانوں کو تشدد اور انتہائی نامناسب سلوک کا سامنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy