Mon, 07 Dec 2020 17:17:52
ایران نے امریکا کی پابندیوں کے باوجود کم سے کم دس تیل بردار بحری جہازوں پر مشتمل ایک بڑا فلوٹیلا وینزویلا روانہ کیا ہے۔
ایران سے ٹینکروں کی روانگی کے معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ان پر لدے تیل کو وینزویلا میں اتارا جائے گا اور وہاں سے خام تیل عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے لایا جائے گا۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 17:13:38
سعودی عرب کووِڈ-19 کی ویکسین وصول کرنے والے اوّلین ممالک میں سے ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ ’’مملکت نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے اہم سمجھوتے طے کرلیے ہیں۔‘‘البتہ انھوں نے ان کمپنیوں کے نام نہیں بتائے ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 17:07:55
امریکا کی ریاست اوریگن کے میڈیکل بورڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں نکالی گئی ریلی میں ماسک پہننے کے خلاف بیان دینے پر ایک ڈاکٹر کا میڈیکل لائسنس منسوخ کردیا ہے۔معطل ڈاکٹر اسٹیوین لاٹیولپ نے کہا تھا کہ وہ ڈیلس میں واقع اپنے کلینک میں ماسک نہیں پہنتے ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 17:05:25
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس اقتدار سنبھالنے پر ایران کو اربوں ڈالر پیش کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کی شام جورجیا میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 16:58:39
عراق کے صوبے نینویٰ کے مغرب میں سنجار کے ضلع میں کسی بھی مسلح فورس کی موجودگی کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ بات عراقی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز بتائی۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 16:55:56
برطانیہ اور یورپی یونین کے نمائندے برسلز میں برطانیہ کی یورپی یونین سے الگ ہونے کی آخری حتمی تاریخ سے پہلے تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 16:52:01
امریکہ کی ریاست جارجیا کے الیکشن حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تین نومبر کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 10:16:15
اپنے مطالبات کو لے کر دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسانوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کی کال دی ہے ۔ خاص بات ہے کہ حکومت کے خلاف ہورہے مظاہرہ میں کسانوں کو 18 اپوزیشن پارٹیوں کا بھی ساتھ مل گیا ہے ۔
View more
Mon, 07 Dec 2020 10:07:46
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر دن بہ دن کم ہو رہا ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اتوار کے روز فعال کیسز کی تعداد 1985 کے گھٹنے سے یہ کل تعداد 24،693 رہ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy