Wed, 19 Aug 2020 19:32:40
اسرائیل کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے متحدہ عرب امارات کے مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
View more
Wed, 19 Aug 2020 19:09:59
سعودی وزارت خارجہ کی وزارت نے کہا ہے کہ مملکت لبنان کے سابق وزیراعظم مقتول رفیق الحریری کے قتل سے متعلق خصوصی ٹریبونل کے ذریعہ جاری کردہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پرعمل درآمد پر زور دیتی ہے۔
لبنان کے خصوصی ٹریبونل کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں حزب اللہ قصور وار ہے کیونکہ اس کا ایک رکن قتل کے اس گھناؤنے جرم کا مرتکب ہوا تھا۔
View more
Wed, 19 Aug 2020 19:06:23
شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور میں ایک بارودی ڈیوائس کے دھماکے میں روسی فوج کا ایک میجر جنرل ہلاک اور دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Wed, 19 Aug 2020 18:59:02
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ٹریبونل کی جانب سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک رکن کو رفیق حریری قتل کیس میں مجرم قرار دیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری 2005ء میں بیروت میں ہونے والے ایک دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق حزب اللہ کے رکن سلیم عیاش کو اس قتل کے جرم میں قصور وار ٹھہرایا جانا
View more
Wed, 19 Aug 2020 18:54:09
سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی جائے۔ مملکت نے باور کرایا ہے کہ ایران پر عائد روایتی یا غیر روایتی ہر قسم کے ہتھیاروں کی پابندی اٹھانے کے نتیجے میں مزید تباہی اور بربادی سامنے آئے گی۔
یہ موقف منگل کے روز سعودی کابینہ کے اجلاس میں سامنے آیا۔ وڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عب
View more
Tue, 18 Aug 2020 18:36:15
آسٹریلیا میں ایک مسودہ قانون زیرِ غور ہے جس کے تحت گوگل اور فیس بک جیسی بڑی ڈیجیٹل کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس پر خبریں شائع کرنے کے لیے آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کو معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔
View more
Tue, 18 Aug 2020 18:30:17
امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے تمام افغان فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بلا تاخیرجتناجلد ممکن ہو سکے بین الافغان مذاکرات شروع کریں۔
نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد کا یہ بیان بین الافغان مذاکرات کے لیے افغانستان کی مذاکراتی ٹیم کی خاتون رکن فوزیہ کوفی پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے ۔
زلمے خلیل زاد نے ایک ٹوئٹ میں افغانستان کی مذاکراتی ٹیم کی رکن فوزی
View more
Tue, 18 Aug 2020 18:15:56
پاکستان نے اسرائیل امارات تعلقات کی بحالی پر محتاط ردِ عمل دیا ہے جب کہ وزیرِ اعظم سمیت کسی بھی وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی ردِ عمل دیکھنے میں نہیں آیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو امارات-اسرائیل معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے بڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عرب ممالک کی خارجہ پالیسی کا محور مسئلہ فلسطین پر مذہب کی بنیاد پر تھا لیکن اب م
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy