Wed, 12 Aug 2020 19:03:53
مصر میں منگل کو پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخاب کے لیے پہلے روز ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ پولنگ کے موقع پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے۔
نئی تشکیل پانے والی سینیٹروں کی کونسل ایک مشاورتی ادارہ ہوگی اور اس کو قانون سازی کے اختیارات حاصل نہیں ہوں گے۔یہ 300ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ان میں سے 200 ارکان کا براہ راست ووٹوں سے انتخاب کیا جارہا ہے اور ایک سو ارکان کو صدر
View more
Wed, 12 Aug 2020 18:52:14
سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیراہتمام پانچواں سالانہ اونٹ میلہ رواں سال دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبد العزیز اونٹ فیسٹیول کے اونٹ کلب کے جنرل سپروائزر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر عمل درآمد کے لئے آئندہ دسمبر کے پہلے ہفتے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کا اعلان اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور بین الاقوامی اونٹ
View more
Wed, 12 Aug 2020 18:35:05
ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ ہے کہ خفیہ ادارے 'موساد' کے سربراہ یوسی کوہن نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں قطر کے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے۔
چینل 11 کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب موساد کے سربراہ نے قطری عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے قطری فنڈز کو غزہ منتقل کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے قطری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔
ٹی وی چینل نے اشارہ کیا ک
View more
Wed, 12 Aug 2020 18:13:52
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے منگل کے روز العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی کوئی بھی حکومت حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے باز رکھنے کی پابند ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات امن فوج ' UNIFIL' جنوبی لبنان میں اپنا مشن جاری رکھے گی۔
کرفٹ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم ڈونر ملک ہیں اور ہم ہمیشہ لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ لبنانی
View more
Wed, 12 Aug 2020 17:57:10
دو روز قبل ترکی کے ایک مسلح ڈرون طیارے کے حملے میں عراق کے صوبہ کردستان میں دو عراقی افسروں اور ایک فوجی کے قتل کے بعد بغداد اور انقرہ کے درمیان سخت کشیدگی سامنے آئی ہے۔ عراق نے ترک وزیر دفاع کے کل جمعرات کے روز ہونے والے دورہ بغداد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے پر بغداد میں تعینات ترک سفیر کو طلب کر کے اس سے شدید احتجاج کیا ہے۔
View more
Wed, 12 Aug 2020 17:49:16
عالمی تجارتی تنظیم انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کرونا وبا کے باوجود پاکستان اپنے تجارتی شعبے میں اصلاحات لا کر آئندہ تین سال کے دوران اپنی برآمدات میں 12 ارب ڈالرز اضافہ کر سکتا ہے۔
عالمی بینک کے اشتراک سے مرتب کی گئی اس جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نصف سے زائد برآمد کنندگان کو ملکی اور غیر ملکی ریگولیٹری قوانین کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
View more
Wed, 12 Aug 2020 17:42:10
یہ دورہ ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد وسطی یورپ کے ان ملکوں میں چین اور روس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔
چیک ری پبلک پہنچنے پر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب تھامس پیٹرک سے ملاقات کی اور امریکہ اور چیک ری پبلک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران مائیک پومپیو اس عجائب گھر بھی گئے جو جنگِ عظیم دوم کے دوران اس علاقے کو آزاد کرنے کے لیے کی
View more
Wed, 12 Aug 2020 17:37:00
برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے منگل کو پیرس میں رودبادِ انگلستان میں پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے مسئلے پر بات چیت کی ہے۔
View more
Wed, 12 Aug 2020 17:29:13
امریکہ میں اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے سینیٹر کاملا ہیرس کو نائب صدر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو گا جب ایک سیاہ فام خاتون امریکہ کی نائب صدارت کی اُمیدوار ہوں گی۔ماہرین کے مطابق کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کاملا ہیرس کا انتخاب کر کے جو بائیڈن نے سیاہ فام ووٹرز کی اہمیت کا اعتراف کیا ہے جو اْن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy