Sat, 07 Mar 2020 17:44:48
کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بلوچستان کی حکومت نے تقریباً دو ہفتے قبل ایرانی سرحد کو بند کر دیا تھا۔ اسی طرح افغانستان کے ساتھ بھی پاکستان کی سرحد کی بندش کو پانچ روز سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ دونوں سرحدوں پر خوراک اور دیگر اشیاء سے لدی سینکڑوں ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹروں نے حکومت سے فوری طور پر سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔تافتان سے ایک ٹر انسپورٹر حمید اللہ نے ٹیلیفون پر بتایا کہ
View more
Sat, 07 Mar 2020 17:35:25
کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی ہے جب کہ عالمی ادارۂ صحت نے اس مہلک وبا کے پھیلاؤ کو انتہائی پریشان کن صورتِ حال قرار دیا ہے۔
View more
Sat, 07 Mar 2020 17:31:55
سعودی عرب کی حکومت نے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کو حراست میں لے لیا ہے۔
View more
Thu, 05 Mar 2020 19:59:49
یمن میں سرکاری فوج نے بدھ کے روز دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں صلب کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کی ہے۔یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ قومی فوج نے اس آپریشن کے دوران مذکورہ مقام پر تعینات حوثیوں کا خاتمہ کر دیا۔ اس دوران لڑائی میں استعمال ہونے والی ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کر دی گئی۔ اس گاڑی میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود موج
View more
Thu, 05 Mar 2020 19:55:47
شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع صوبے القنیطرہ کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک دیا۔میڈیا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12:30 پر شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا۔ یہ طیارے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے کی جانب سے لبنان کے شہرا صیدا کی سمت آ رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے لبنانی فضاؤں کے اوپر س
View more
Wed, 04 Mar 2020 18:05:47
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ یہ بات وثوق کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز ہوچکا ہے۔تاہم انھوں نے بتایا کہ امریکہ طالبان امن سمجھوتے کے بعد 10 دنوں کے اندر انخلا شروع ہوگا۔ اس سمجھوتے پر ہفتے کو دستخط کیے گئے تھے۔پنٹاگان میں منگل کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا کہ اگر مجھے صحیح طور پر یاد ہے تو سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ 135 دنوں کے دوران فوجی تعینات
View more
Wed, 04 Mar 2020 18:00:58
کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے عالمی معیشت کو نقصان کے خدشے کے پیشِ نظر عالمی بینک نے 12 ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ادارے کے مطابق اس رقم کو مختلف ممالک کرونا وائرس کے باعث معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کریں گے۔کرونا وائرس کے دْنیا کے درجنوں ممالک میں پھیلاؤ کے باعث سیاحت، فضائی سفر اور دیگر صنعتوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔اقتصادی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر صورتِ حال
View more
Wed, 04 Mar 2020 17:56:32
امریکہ کی 14 ریاستوں میں منگل کو ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے لیے پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز نے ووٹ ڈالے جس کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق نائب صدر جو بائیڈن کم از کم آٹھ ریاستوں میں کامیاب رہے جب کہ ان کے حریف برنی سینڈرز تین ریاستوں میں برتری حاصل کر سکے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیموکریٹک پار
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy