Thu, 03 Aug 2017 18:04:14
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی کشیپ اور سائرل ورما نیوزی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔مردوں کے سنگلز زمرے میں جمعرات کو کھیلے گئے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سائرل ورما کو چینی تائی پے کے کھلاڑی سے چیاہنگ لی نے شکست دی۔
View more
Thu, 03 Aug 2017 17:48:33
سابق ہندوستانی ہاکی کے کپتان سردار سنگھ اور پیراولمپک جیولن (بالا پھینک)تھرور دیویندر جھاجھریا کو سپریم کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2017 17:44:39
مانٹریال میں امریکہ سے آنے والے تارکین وطن افراد کی تعداد اچانک بڑھ جانے کے بعد حکام اولمپک سٹیڈیم کو ایک پناہ گاہ کے طور پر کھول رہے ہیں۔رواں برس جنوری سے اب تک 4,300سے زیادہ افراد امریکہ سے پناہ کی تلاش میں کینیڈا پہنچے ہیں۔حکام کے مطابق ان میں سے متعدد افراد کو کینیڈا کے صوبے کیوبک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 02 Aug 2017 19:59:41
گجرات میں ہو رہے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کے نوٹا اختیار کے خلاف گجرات کانگریس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
View more
Wed, 02 Aug 2017 19:54:11
کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی شیو کمار کے گھر ہوئی چھاپہ ماری کے معاملے راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ ہوا۔راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ جہاں پر کانگریس کے ممبر اسمبلی چھپے ہیں، وہاں پر کچھ نہیں ہوا ہے،صرف ایک وزیر کے گھر پر چھاپہ پڑا ہے، ریزورٹ پر چھاپہ نہیں پڑا۔
View more
Wed, 02 Aug 2017 19:48:20
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو ایک دن کے لئے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
View more
Wed, 02 Aug 2017 19:43:54
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ اورفلسطین امورکے ماہرپروفیسر بھیم سنگھ نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہندستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو اسرائیل کے دورہ پر گئے اور ساتھ ہی وہ ایسے بھی پہلے وزیراعظم ہیں جواسرائیل کے دورہ پر گئے لیکن فلسطین نہیں گئے جبکہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی مجبوری میں اسرائیل گئے تورملہ جانا نہیں بھولے۔
View more
Wed, 02 Aug 2017 19:39:16
وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو بہار اور جھارکھنڈ کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ناشتے پر ملاقات کی۔اس دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کے ایم پی موجود رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy