Fri, 29 Sep 2017 21:10:44
انڈرورڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکو جبرا وصولی اور بھتہ خوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تھانے اینٹی ایکسٹارشن سیل نے آپریشن کیا ہے ۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 21:07:16
وزیردفاع نرمل سیتارمن آج یہاں جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچی اپنے دورے کے دوران، وہ وادی اور لداخ میں اصل کنٹرول (ایل او سی) پر سلامتی کی کیفیات کا جائزہ لیں گی ۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 21:03:54
گاندھی جینتی پر ‘سوچھ بھارت مہم کا آغاز دو سال پورے ہونے والے ہیں، ایسے میں ملک کو صاف ستھرا بنانے کے کام میں تیزی لانے کے لئے وزیر اعظم نے سب کی طرف سے تعاون کرنے اور باہمی اشتراک کے خیالات کا اشتراک کیا ہے ۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 20:56:44
جہینر کے لے کر اپنی بیوی کے ساتھ ہمیشہ جھگڑنے والے ایک شخص کی طرف سے اسے جلاکر مارڈالنے کی کوشش کا معاملہ ہبلی کے گوپن کوپّا میں سامنے آیا ہے۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 20:52:36
دھارواڑ کے گوڈن کٹے گاؤں میں تیراکی کے لئے جانے والا پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ غرقاب ہونے والے نوجوان کا نام شرنپّا ایرپّا تیرتھ (20سال) بتایاجاتا ہے۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 20:28:21
ممبئی کے الیفنسٹن روڈ ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوور بریج پر واقع بھگدڑ سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مختلف ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ صبح 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب زوردار بارش ہونے کے نتیجے میں کافی لوگ اووربریج پر بارش رُکنے کا انتظار کررہے تھے کہ اس دوران چار ٹرینیں اسٹیشن پر آکر رُک گئی جس سے فٹ اوور بریج پر بھیڑ میں مزید اضافہ ہوگیا۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 19:42:20
امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے لیبیا میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ٹھکانوں پر مزید فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 19:38:01
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹریس نے جمعرات کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ میانمار کی مسلم اکثریتی ریاست رخائن میں مقامی مسلمانوں کے خلاف ریاستی تشدد میں کمی نہیں آئی جس کے نتیجے میں تشدد کی لہر شمال سے ریاست کے وسط کی طرف بڑھ رہی ہے۔ خدشہ ہے آنے والے دنوں میں مزید اڑھائی لاکھ روہنگیا مسلمان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
View more
Fri, 29 Sep 2017 19:32:51
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ کے حوالے سے قانون سازی اور ضابطہ اخلاق تیار کیا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy