Sun, 27 Aug 2017 15:35:58
دو دن قبل ہبلی سے جو خبر عام ہوئی تھی کہ ایک چھٹی جماعت کی لڑکی نے بلیو وھیل گیم ٹاسک پورا کرنے کے چکر میں اپنی انگلی کاٹ لی ہے۔ اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے اخباری بیان جاری کیا ہے کہ یہ بات سچ نہیں ہے۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 15:30:59
ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کدری پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر ماروتی جی نائک اور ان کی ٹیم نے منگلورو سنٹرل جیل کے قریب سے 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو جیل کے اندر موجود قیدیوں کے لئے گانجہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 15:25:20
کاروار ٹیگور بیچ پر سیر کے لئے آئے ہوئے طلبہ کے ایک گروپ نے نشے کی حالت میں لڑکیوں سے چھیڑ خانی کی اور اعتراض جتانے پر وہاں کے ایک ہوٹل میں توڑ پھوڑ کر ڈالی۔ جس کے بعد پولیس نے طلبہ کو اپنی حراست میں لے لیا۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 15:11:37
پورے ملک میں اقلیتوں اور خاص کرکے مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف ہورہی ہجوم کی غنڈہ گردی کی مخالفت میں جمعہ کے دن بیک وقت ملک گیر پیمانے پر انسانی زنجیر کا احتجاجی پروگرام "گھر سے باہر نکلو"کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 12:58:14
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جنگجوؤں کی طرف سے ڈسٹرک پولیس لائنز پر کئے گئے فدائین حملے میں تاحال سی آر پی ایف کے دو اہلکاروں سمیت 8 سکیورٹی فورس اہلکار ہلاک جبکہ5؍دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 12:40:59
سرینگر سے ایئر انڈیا کی پرواز ایک تکنیکی خرابی کے بعد ہوائی اڈے پر واپس آگئی۔سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ بھی جہاز میں تھے۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 12:35:07
مرکز نے عصمت دری کے مجرم ڈیرہ سچا سوداچیف گرمیت رام رحیم کو عصمت دری کے ایک معاملے میں مجرم قرار دینے والے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج کو ہریانہ حکومت سے کافی تحفظ مہیا کرنے کو کہا ہے۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 12:30:34
ہریانہ حکومت نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد ان کے ساتھ چلنے پر ریاست کے ڈپٹی اٹارنی کو برخاست کر دیا ہے۔
View more
Sun, 27 Aug 2017 12:22:03
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بہار میں سیمانچل کے چار اضلاع ارریہ، کشن گنج، کٹیہار اور پورنیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کرکے فوری امداد کے لئے 500کروڑ روپے کی خصوصی مرکزی امداد دینے کا اعلان کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy