Tue, 06 Jun 2017 14:58:37
بہار بورڈ کے 12ویں کے ٹاپر تنازعہ معاملہ میں وزیر اعلی نتیش کمار نے پہلی بار بیان دیا ہے۔وزیر اعلی نتیش کمار نے پیر کو کہا کہ آرٹ فیکلٹی میں ٹاپ کرنے والے گنیش کمار کا رزلٹ معطل کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:52:36
حالیہ دوروں کے بعدپیداہوئے تنازعہ کے درمیان یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ جمعہ کوچیف سکریٹری اوردیگرسینئر حکام سے کہاتھاکہ اس طرح کے دوروں کے دوران ان کے اور عملے کے لئے خاص انتظام نہیں کئے جائیں۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:48:45
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے بریلی میں ہوئے اندوہناک بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:41:07
این ڈی ٹی وی نیوز چینل کے شریک بانی اور ایگزیکٹیو صدرپرنو رائے اور ان کی بیوی کے گھر سی بی آئی کی چھاپہ مار کارروائی پربی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ قانون کا خوف ضروری ہے اور یہ سب پرلاگوہوناچاہیے ، پھرچاہے آپ کوئی بھی ہوں۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:36:34
سی بی آئی کے سینئر صحافی اور این ڈی ٹی وی کے بانی اور مالک پرنو رائے کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی تنقید کرتے ہوئے سیاسی پارٹیوں نے اسے غلط قرار دیتے ہوئے آمرانہ رویہ قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:26:14
مرڈیشور کے آر این ایس رورل پالی ٹیکنک میں بنگلورو کی مرڈیشور سیرامک اور تاملناڈو کی ایم سی ایل کمپنی کی طرف سے کیمپس انٹرویو کا اہتمام کیا گیا۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:21:57
ماحولیاتی تحفظ کے لئے سرگرم کارکن اننت ہیگڈے اشیسر نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروار میں اٹامک پاور پلانٹ5اور6کی تعمیر روک دی جائے، اور اس کی جگہ پر 100میگاوہاٹ بجلی فراہم کرنے والا شمسی توانائی (سولار پاور) پلانٹ تعمیر کیا جائے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:11:32
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارت ،بحرین ،مصر ،مالدیپ اور یمن کے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے ،سرحدیں بندکرنے اورہر طرح کے رشتوں کے سدباب کرنے کے جواب میں قطر نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ان پابندیوں اور سفارتی تعلقات کے خاتمہ سے ہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:03:40
5جون کوعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل JCIکی جانب سے شجرکاری کا پروگرام منعقدکیا گیا۔"وَن مہااتسوا"کے اس پروگرام میں فاریسٹ افیسررویندر ا پی سی اور اے سی ایف نندیش ایل کے علاوہ ٹی ایچ او بھٹکل ڈاکٹر اجئے بنڈارکر نے شرکت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy