Tue, 06 Jun 2017 13:30:47
ریاست میں سدرامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کی چار سال کی تکمیل کے سلسلے میں میسور میں منعقدہ دو روزہ تقریبات پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے باغی کانگریس لیڈر ایچ وشواناتھ نے کہا کہ کانگریس نے جو اجلاس منعقد کیا تھا وہ حکومت کی کامیابیوں کا اجلاس نہیں، بلکہ ناکامیوں پر پردہ پوشی کیلئے شور مچانے کا پلاٹ فارم ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 13:26:44
تحفظ ماحولیات ، گندگی کی پروسیسنگ، نکاسی ، اور دیگر امور میں ریاستی حکومت نے چند سخت ضوابط وضع کئے ہیں،لیکن شہریان کی طرف سے ان پر عمل پیرا نہ ہونا افسوسناک ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 13:18:31
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر کے طور پر ایک اور میعاد کیلئے ڈاکٹر جی پرمیشور کے تقرر اور ریاستی وزارت سے ان کے استعفیٰ کے بعد مخلوعہ داخلہ کے قلمدان کو سنبھالنے میں ریاست کے سینئر وزراء تذبذب کا شکار ہیں۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:49:21
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج ملک بھر کے مختلف ریاستوں سے وابستہ اقلیتی بالخصوص مسلم کانگریس قائدین کو طلب کرکے آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کی حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلے میں رائے مشورہ کیا۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:43:17
اترپردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہاں قومی شاہراہ پر ایک لاری سے ٹکرا کر شعلہ پوش ہوگئی، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 24 مسافرین زندہ جھلس کر خاکستر ہوگئے اور دیگر 14 زخمی ہوگئے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:34:19
سعودی عرب سمیت بحرین ،مصر،متحدہ عرب امارات اور یمن نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور خلیجی ریاست کے ساتھ اپنے زمینی، بحری اور فضائی رابطے بھی ختم کر لئے ہیں۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:27:17
پرائیویٹ شعبے کے آئی سی آئی سی آئی بینک کو مبینہ طور پر48کروڑ روپے کانقصان پہنچانے کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے این ڈی ٹی وی کے شریک بانی اور شریک چیرمین پرنب رائے ، ان کی اہلیہ رادھیکا رائے ، ایک پرائیویٹ کمپنی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے آج دہلی اور دہرہ دون میں چھاپہ ماری کی کاروائی کی ۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 12:01:36
کیرالہ کے اسکولوں میں ملیالم زبان لازمی قراردئے جانے کے خلاف بطور احتجاج کنڑا رکھشنا ویدیکے کی طرف سے 12جون کوکرناٹک بندمنانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 11:57:42
ریاست کرناٹکا میں پہلی مرتبہ کالی ندی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کایاکنگ اتسوا بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy