Tue, 14 Mar 2017 20:25:59
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹوکیو میں جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو سے ملاقات کی ہے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جاپان کے دورے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہنشاہ اکی ہیٹو نے شاہ سلمان کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ”ڈیزی ہائی“ سے نوازاہے۔شہنشاہ اکی ہیٹو نے مہمان شاہ سلمان کے اعزاز میں اپنے محل میں ظہرانہ بھی دیا
View more
Tue, 14 Mar 2017 20:22:40
یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سمیت دیگر اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی ہیں۔یمنی نائب وزیراعظم اورپاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Tue, 14 Mar 2017 20:13:30
برازیل کے صدرمائیکل تیمرنے دارالحکومت برازیلیہ میں موجود اپنی سرکاری رہائشگاہ پر "بھوتوں کا سایہ" ہونے کی وجہ سے اس میں رہنے سے انکار کردیا ہے۔ایک برازیلین جریدے کے مطابق مائیکل تیمر اپنی اہلیہ اور اپنے بیٹے کے ہمراہ صدارتی محل "الورادا پیلس" سے 'فرار' ہو کر قریب ہی موجودنائب صدرکی رہائشگاہ میں منتقل ہوگئے ہیں
View more
Tue, 14 Mar 2017 20:08:45
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منگل کے روز شام امن مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہو گیا ہے لیکن مسلح باغی دھڑے ان میں شرکت نہیں کررہے ہیں جس کے بعد اس بات چیت میں کسی نمایاں پیش رفت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔آستانہ میں ان مذاکرات کے اسپانسر شامی صدر بشارالاسد کے پشتیبان ممالک روس اور ایران جبکہ باغیوں کا حامی ترکی ہیں
View more
Tue, 14 Mar 2017 20:04:41
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال کے آخر میں اپنی سالانہ تنخواہ عطیہ کرے دیں گے۔ان کی سالانہ تنخواہ چار لاکھ ڈالر یعنی تقریباًچار کروڑپاکستانی روپے ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2017 20:01:31
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرگستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں اور انھیں کڑی سزا دلانے کے لیے متحرک ہو جائیں۔
View more
Tue, 14 Mar 2017 19:57:51
انصاف کی یورپی عدالت نے کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ کسی قسم کی ظاہری مذہبی علامت پہننے سے اپنے ملازمین کو منع کر سکتی ہیں۔اس حکم نامے کے تحت اب یورپی کمپنیاں اپنے ملازمین کو حجاب پہننے سے بھی روک سکیں گے۔تاہم یورپ کی اعلیٰ ترین عدالت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی تمام ملازمین کے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ لباس پہننے کی پالیسی پر مبنی ہونی چاہیے
View more
Tue, 14 Mar 2017 19:50:57
اگرتلہ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں 17افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں 11پولیس اہلکار، دو صحافی اور دونوں پارٹیوں کے دو دو کارکنان شامل ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (مغربی تریپورہ)ابھجیت سپت رشی نے آج بتایا کہ جھڑپ کل رات اس وقت شروع ہوئی، جب ترنمول لیڈر سدیپ رائے برمن کے بڑے بھائی سندیپ رائے برمن نے بی جے پی کے کارکن کے ساتھ مبینہ طورپر مارپیٹ کی
View more
Tue, 14 Mar 2017 19:44:22
گوا میں تمام سیاسی اتھل پتھل کے درمیان حکومت کا اصل بوجھ جن کندھوں پر ہے، ان میں گوا فارورڈ پارٹی کے وجے دیسائی اہم ہیں، بی جے پی کی حکومت گوا فارورڈ پارٹی کے تین ارکان اسمبلی کی حمایت پر ٹکی ہوگی۔گوا میں 13سیٹ جیتنے والی بی جے پی کے ساتھ مہاراشٹروادی گؤ مانتک پارٹی کا آنا لازمی تھا۔گوا کی سیاست میں طویل عرصے سے بی جے پی اور ایم جی پی ایک دوسرے کی ساتھی رہی ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy