Sat, 11 Mar 2017 02:11:00
زیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے آج بتایاکہ ریاست میں اگلے ایک سال تک بجلی کی قلت درپیش نہ ہو اس کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اس خصوص میں آج محکمہ کے اعلیٰ افسران سے تبادلہئ خیال کرتے ہوئے ابھی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، انہوں نے بتایاکہ ریاست میں خشک سالی کی صورتحال ہے اس کے باوجود گرما میں بجلی کی قلت کو دور کر
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:36:12
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمو دمدنی نے معروف صحافی، ادیب و شاعر سعید سہروردی کے انتقال پرملال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحو م ایک قابل اور صاحب قلم انسان تھے۔انگریزی، ہندی اور اردو زبان پر عبور حاصل تھا، نثر اور نظم دونوں پر یکساں قدرت تھی اور دونوں فنون میں ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ چار دہائی سے زائدجمعیۃ علماء ہند کے مرکزی
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:28:40
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جے این میڈیکل کالج کے شعبہئ امراض اطفال کے زیر اہتمام ورلڈ کڈنی ڈے کے موقعہ پر انڈر گریجویٹ کوئز اینڈ پوسٹر میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی انڈین اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس، علی گڑھ برانچ کی صدر ڈاکٹر حمیدہ طارق کی نگرانی میں فاتح شرکاء کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ کوئز مقابلے میں اول انعام عذرا فاطمہ، دوئم انعام افروز فاطمہ اور سوئم انعام ششانک ورما کو دیا گیا۔ پوسٹ
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:47:56
امد ادبا ہمی تنظیم پرتھم کے گائے گھاٹ میں چلائے جا رہے مختلف پرو گراموں سے جڑی خواتین کے اعزاز میں یوم عالمی خواتین کافی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پرو گرام کا افتتا ح محکمہ تعلیم کے ضلع پرو گرامنگ افسر ڈاکٹر اشوک کمار اور صدارت عظیم ماہر تعلیم اور سماجی خدمت گار سوریہ کانت گپتا نے کیا۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 02:36:12
ابتدائی دنوں سے ہی ہمیشہ بہترین کرکٹر بننے کا ہدف رکھنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ اپنے خواب کی تکمیل کرنے کے لئے انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔کوہلی نے گزشتہ رات یہاں کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز میں بی سی سی آئی کے سال کے بہترین بین الاقوامی کرکٹر کیلئے پالی امریگر ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ وہ ہمیشہ ہی دنیا ک
View more
Fri, 10 Mar 2017 02:31:22
نقید کا شکار ہونے والے پاکستان کے مصباح الحق نے ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ میں ایک دھماکہ خیز اننگز کھیل کر ثابت کر دیا کہ وہ اب بھی اور کرکٹ کھیلنے کے قابل ہیں۔ مصباح نے ہانگ کانگ لینڈ یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 37 گیندوں میں 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار 4 اور 7 چھکے شامل رہے۔ ان کی اس شاندار اننگز میں سب سے بڑی بات یہ رہی کہ انہوں نے آخری 40 رنز محض 7 گیندوں میں بنا ڈالے۔مصب
View more
Fri, 10 Mar 2017 02:18:32
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو مرکزی سرحدی گزر گاہیں دو روز تک کھلی رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق عارضی طور پر منگل اور بدھ کو صرف دو روز کے لیے دوبارہ کھولے کے بعد طورخم اور چمن کی یہ گزر گاہیں اب دوبارہ بند کی جا چکی ہیں۔ دو دنوں کے دوران قریب پینتیس ہزار پاکستانی اور افغان باشندوں نے ان راستوں سے مشترکہ سرحد پار کی۔
View more
Fri, 10 Mar 2017 02:09:40
متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے ایک مرد اور ان کی یوکرین سے تعلق رکھنے والی منگیتر کو شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 29 سالہ ایملن کلورویل اور 27 سالہ ایرینا نوا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایرینا پیٹ میں درد کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئی تو طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ حمل سے ہیں۔اس پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا کیونکہ متحدہ عرب امارات میں شادی
View more
Fri, 10 Mar 2017 02:03:41
امریکی حکام کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسیوں نے سی آئی اے کی ہیکنگ سے متعلق دستاویزات منظرعام پر آنے کی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کی جانب سے ہزاروں دستاویزات جاری کرنے کی تحقیقات میں سی آئی اے اور ایف بی آئی ایک دوسرے سے تعاون کر رہی ہیں۔چند امریکی حکام نے مقامی میڈیا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ فوجداری تحقیقات میں دیکھا جائے گا کہ کس طرح فائلز وکی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy