ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    برطانوی وزیراعظم پر ہنسی کے ہذیانی دورہ!

    برطانوی وزیراعظم پر ہنسی کے ہذیانی دورہ!

    Fri, 10 Mar 2017 01:30:05 
    برطانوی وزیر مالیات فلپ ہیمنڈ نے بدھ کے روز برطانوی دارالعوام میں بجٹ پیش کیا جو برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد ملک کا پہلا بجٹ ہے۔بجٹ اجلاس کے دوران ایک موقع پر برطانویوں کی توجہ اپنی وزیراعظم ٹریزا مے کی جانب مبذول ہو گئی جنہوں نے یک دم شرارتی ڈِزنی کی طرح قہقہے لگانا شروع کر دیے۔ برطانوی اخبار میٹرو نے ٹریزا کے انداز کو شیطانی ہنسی سے تشبیہ دی ہے۔
    اسرائیل: فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا قانون پرزے پرزے!

    اسرائیل: فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا قانون پرزے پرزے!

    Fri, 10 Mar 2017 01:17:27 
    گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے متنازع قانون پر ابتدائی رائے شماری کی گئی مگر اس موقع پر عرب کمیونٹی کے نمائندہ ارکان کنیسٹ نے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔ اسرائیلی کنیسٹ میں پیش کردہ قانون کے دو الگ الگ حصے ہیں۔ ایک حصے میں فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے اور دوسرے میں یہودی معابد میں لاؤڈ اسپیکروں پ
    شام: جنگ بندی کے باوجود باغیوں کے زیر قبضہ قصبے پر بمباری، دو ہلاک

    شام: جنگ بندی کے باوجود باغیوں کے زیر قبضہ قصبے پر بمباری، دو ہلاک

    Fri, 10 Mar 2017 01:09:49 
    شام میں جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ ایک قصبے پر فضائی بمباری کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔روس نے اس حملے سے قریباً 24 گھنٹے قبل ہی لڑائی روکنے کا اعلان کیا تھا۔برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ الدوما پر فضائی حملوں میں ایک نوجوان مرد اور ایک عورت ہلاک ہوگئی ہے۔
    شمالی کوریا کا جوابی اقدام: ملائشین سفیر کی بے دخلی کا حکم

    شمالی کوریا کا جوابی اقدام: ملائشین سفیر کی بے دخلی کا حکم

    Wed, 08 Mar 2017 02:22:18 
    شمالی کوریا اور ملائشیا کے درمیان کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کِم جونگ نام کے پُراسرار قتل سے پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور شمالی کوریا نے بھی ملائشیا کے سفیر کو بے دخل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عوامی جمہوریہ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ملائشیا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قراردے دیا گیا ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این کے مطابق سفیر کو م
    ”البغدادی“کے بعد ”خلیفہ“کے منصب کا کیا ہو گا؟

    ”البغدادی“کے بعد ”خلیفہ“کے منصب کا کیا ہو گا؟

    Wed, 08 Mar 2017 02:07:01 
    عراق اور شام میں داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی افواج کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد یہ سوال سامنے آ رہا ہے کہ داعش کے سربراہ "ابو دعاء السامرائی" عُرف "ابوبکر البغدادی" کے مارے جانے کی صورت میں نام نہاد "خلافت" کے منصب کا انجام کیا ہوگا.. اور عراق اور شام کے منظر ناموں سے داعش کے اہم اور نمایاں رہ نماؤں کے غائب ہو جانے کے بعد تنظیم کی خلافت سنبھالنے والی ممکنہ شخصیت کس کی ہو سکتی ہے؟داعش تنظیم
    امریکی تعاون کے بغیرمنبج میں فوج داخل نہیں کریں گے:ترکی

    امریکی تعاون کے بغیرمنبج میں فوج داخل نہیں کریں گے:ترکی

    Wed, 08 Mar 2017 01:57:37 
    ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے منبج شہر میں تنہا فوجی آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہا ہے۔ اس علاقیمیں روس اور امریکا کی فوجیں موجود ہیں۔ جب تک امریکا اور روس کے ساتھ کوآرڈنیشن نہیں ہوگا اس وقت ترک فوج اس شہر میں داخل نہیں ہوگی۔خبر رساں اداریرائٹرز کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکا اور روس سے رابطے اور تعاون کے بغیر ترک ف
    دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں FBI کی 300 پناہ گزینوں سے تفتیش

    دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں FBI کی 300 پناہ گزینوں سے تفتیش

    Wed, 08 Mar 2017 01:43:14 
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی اداریایف بی آئی نے امریکا میں داخل ہونے والے تین سو پناہ گزینوں سے دہشت گردوں سے رابطوں کے شبے میں پوچھ گچھ کی ہے۔امریکی داخلی سلامتی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکا میں آنے والے تین سو پناہ گزینوں سے دہشت گردی کے شبے میں تفتیش کی ہے۔
    کویت: کئی برس بعد متعدد شخصیات کو دوبارہ شہریت دینے پرغور

    کویت: کئی برس بعد متعدد شخصیات کو دوبارہ شہریت دینے پرغور

    Wed, 08 Mar 2017 01:30:20 
    کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اُن افراد کو دوبارہ شہریت دینے کا معاملہ زیر غور لانے کا حکم دیا ہے جن کی شہریت کو کئی برس قبل منسوخ کر دیا گیا تھا۔کویت میں سرکاری نیوز ایجنسی "کونا" نے کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے دو گروپوں نے اتوار (5 مارچ) اور پیر (6 مارچ) کو امیر کویت سے ملاقات کی۔
    بغداد حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر شاداں، نئے انتظامی حکم کے آج اجراء کا امکان

    بغداد حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر شاداں، نئے انتظامی حکم کے آج اجراء کا امکان

    Wed, 08 Mar 2017 01:20:47 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کا نام سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔عراقی وزارت خارجہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس مجوزہ اقدام پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزارتِ خارجہ نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ درست سمت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس سے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مختلف شعبوں میں تزویراتی اتحاد کو پائیدار بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو