Fri, 30 Dec 2016 21:16:46
بھوکوں کو جب تک پیٹ بھر کھانا نہیں ملتا اور سارا ملک بھوک سے آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ایک صحت مند اور ترقی یافتہ سماج کی تعمیر کا خواب شرمندہئ تعبیر نہیں ہوگا۔ یہ بات آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہی۔ شہر کے بسونگڈی نیشنل کالج گراؤنڈ میں ادمیا چیتنا سیوا اتسو اور شنکر کینسر فاونڈیشن اینڈ ریسرچ سنٹر واسپتال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ ترقی یافتہ ملک اور صحت مند معاشرہ کا خواب دی
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:12:12
بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات مودی نے سہارا گروپ سے جو چالیس کروڑ روپیوں کی رشوت لی ہے ان الزامات کے پیش نظر مودی کو عہدہئ وزیر اعظم سے مستعفی ہوجاناچاہئے تھا۔ یہ بات آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرتھوی راج چوہان نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس وقت حوالہ معاملہ سامنے آیا بی جے پی کے سرکردہ رہنما ایل کے اڈوانی نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی لوک سبھا رکنیت سے استعفی
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:09:25
ریاستی اپکس بینک کے چیرمین کے این راجنا نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں نوٹ بندی کے بعد بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ہوئی ہیں، کہا ہے کہ اگر بدعنوانیوں کے الزامات ثابت ہوگئے تو وہ کسی بھی کارروائی کا سامنا کرنے تیار ہیں۔آج ٹمکور کے پنچایت دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوآپریٹیو بینکوں پر محکمہئ
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:30:03
ریاست میں سنگین خشک سالی کی صورتحال کے سبب بدحال عوام اور خاص طور پر دیہی علاقوں کے بے روزگار مزدوروں کو روزگار اسکیم کے تحت امداد فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت زیادہ گرانٹ فراہم کرے۔اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے ریاستی انتظامیہ نے اپیل کی ہے۔ یہ بات ِآج ریاست کے ڈیولپمنٹ کمشنر اور اڈیشنل چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے کہی۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:12:01
مرکزی حکومت کی طرف سے سٹی کارپوریشنوں اور بلدی اداروں کو ہدایت کہ گندگی کی نکاسی کے ذریعہ مالی وسائل یکجا کئے جائیں۔اس پر عمل کرتے ہوئے بی بی ایم پی میں بھی اثاثہ ٹیکس کے ساتھ کچرا ٹیکس بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ یہ اقدام ریاستی حکومت یا بی بی ایم پی کا کوئی فیصلہ نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کی ہدایت ہے۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:04:55
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے خاکروبوں کو دی جارہی تنخواہ کے ساتھ مزید کیا سہولتیں بشمول پی ایف ای ایس آئی وغیرہ مہیا کرائی جارہی ہیں۔اس کے بارے میں خاکروبوں کو اب تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ہیلتھ کمیٹی کے چیرمین اور ممبران کو جب پتہ چلی تو وہ خود بھی حیرت زدہ ہوگئے،
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:01:11
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاستی ریزرو پولیس کے جوانوں کو عنقریب پولیس تھانوں میں خدمات کیلئے متعین کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے۔آج ریاستی ریزرو پولیس کے 1080جوانوں کو پرموشن دینے کیلئے منعقدہ تقریب میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پندرہ کے ایس آر پی بٹالین موجود ہیں۔ یہ تمام جوان یاتو اپنے بیارکوں میں یا پولیس کی بسوں میں سارا وقت گزار دیتے ہیں،
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:54:38
سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حجاج کرام سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت ایران سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے حجاج کرام کے ساتھ ان کے رنگ، نسل اور مسلک کی بنیاد پر امتیاز نہیں برت رہی بلکہ تمام حجاج کرام کو یکساں احترام دینے کے ساتھ سب پر ایک ہی ضابطہ اخلاق لاگو کرنے کی خواہاں ہے۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:45:52
بحرین کے دفتر استغاثہ نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے معروف کارکن نبیل رجب کو عدالت کی جانب سے رہائی کا حکم سامنے آنے کے باوجود رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک مقدمے میں رجب کی رہائی کے باوجود متعدد دیگر مقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔ ان پر یہ الزام عائد ہے کہ ملکی داخلی صورت حال کے تناظر میں انہوں نے افواہیں پھیلانے میں کردار ادا کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy