Mon, 05 Nov 2018 23:19:19
ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں کل یعنی 4 نومبر 2018 کو، ایچ سی ایل کے نوئیڈا کیمپس میں ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اورجرمن ڈیولپمنٹ ایجنسی جی آئی زیڈ کے ساتھ شراکت میں گنگا کی صفائی کے مشن کے تحت ’’بال گنگا میلہ‘‘ منایا گیا۔ نوئیڈا میں ایچ سی ایل فاؤنڈیشن سے امداد یافتہ سرکاری اسکولوں کے 500 سے زائد بچوں نے میلے میں برج سینٹرس بنائے اور پاور آف وَن کمیونٹی چیمپئنس نیز اسکالروں نے بھی اس میں شرکت کی
View more
Mon, 05 Nov 2018 23:13:57
یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے برخلاف رام مندر کی تعمیر کے لیے حد درجہ بے تابی کا اظہار کرنے والوں کی بھیڑ میں سادھو، سنت، مہاتما،بے شماربھگوا گروہوں کے بھاری بھرکم اشخاص اور برسراقتدار جماعت کے لیڈران ہی نہیں ایک مرکزی وزیر بھی شامل نظر آرہے ہیں، جنہوں نے ملک کے آئین و قانون کی حفاظت کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے
View more
Mon, 05 Nov 2018 23:03:01
ہندوستان کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور جمہوریہ کوریہ کی تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کی وزارت نے کھیل کود کے شعبے میں تعاون کی غرض سے آج یہاں ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمتی دستاویز پر ہندوستان کی جانب سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور اور کوریہ کی جانب سے تہذیب وثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیر ڈو جونگ وان نے د
View more
Mon, 05 Nov 2018 22:57:41
یومِ آزاد تقاریب کے تحت منعقد کیے جانے والے مختلف علمی وثقافتی پروگراموں کی اہم کڑی کے طور پر مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کی ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم بلڈنگ میں مولانا آزاد پر ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے آج سہ پہر اس نمائش کا افتتاح انجام دیا
View more
Mon, 05 Nov 2018 22:52:42
بی جے پی نے اپنے انتخابی وعدوں میں گنگاکی صٖفائی کابھی وعدہ کیاتھا،مودی نے ماں گنگانے بلایاہے کاجذباتی بیان بھی وارانسی میں دیاتھا،حکومت آنے پروزارت بھی بنی لیکن صورت حال یہ ہے کہ گنگاکی صفائی کے لیے بھوک ہڑتال کرنے پرلوگ مجبورہیں۔ گنگا کی صفائی اور ہموار بہاؤ کو لے کر اتراکھنڈ رشی کیش اورکنکھل ہری دوار میں غیر معینہ بھوک ہڑتال پیرکوبھی جاری ہے
View more
Mon, 05 Nov 2018 22:15:51
بچوں کی پرورش بالخصوص حصول تعلیم کے مختلف مراحل سے والدین کی دلچسپی، عمدہ اساتذہ کی رہبری اور اچھی صحبت طلبہ کی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہدف کے حصول کے لیے مسلسل جدو جہد، محنت کے علاوہ ڈسپلن اور سچائی ضروری ہیں۔ بچوں میں سوال کرنے کی عادت کو ابھارنا ماں باپ کی ذمہ داری ہے۔ روایات کو ہی ٹھیک ماننے والی بات اگر بچوں کو بار بار سمجھائی جائے تو اس سے ان کے ذہنی فروغ میں کمی آتی ہے
View more
Fri, 26 Oct 2018 21:02:13
بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کی جانب سے جمعرات شب کو "گاویں ملن" کے نام سے عمان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مقیم بھٹکلی حضرات کے لئے ایک گیٹ ٹو گیدر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچوں و خواتین سمیت 700 سے زائد ممبران نے حصہ لیا۔ پروگرام نہایت شاندار رہا اور بالخصوص بچوں کے تفریحی پروگرام سے حاضرین نے خوف لطف اُٹھایا۔
View more
Fri, 17 Aug 2018 03:33:13
ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے یوم آزادی کے موقع پر چمپار ن کے بتیاکی ہاتھی خانہ مسجد ومدرسہ پرشرپسندوں کے ذریعہ کئے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دن جبکہ پورا ملک آزادی کا جشن منارہاہے اور ہر ہندوستانی وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہاہے ایسے میں کچھ شرپسند افراد ملک کے امن امان کی فضاکو بگاڑنے کی کوششوں میں مصروف ہی
View more
Fri, 17 Aug 2018 03:30:14
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈونے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کوملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان بتایا ہے۔نائیڈو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ یہ خبرانتہائی افسوسناک ہے کہ اٹل جی نہیں رہے۔میں آج صبح ہی ان کی صحت کی معلومات لینے کے لیے ایمس گیاتھا۔میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں کہ یہ المناک خبر اتنی جلدی مل جائے گی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy