Fri, 17 Aug 2018 02:59:34
لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پانچواں خطاب بھی گذشتہ چار خطابات کی طرح حقائق کے خلاف اورچناوی جملوں پر مشتمل تھا ، انہوں نے یوم جمہوریہ جیسی تقریب کے موقع پر بھی عوام کے ساتھ جھوٹ بولنے اور ناکامیوں کوکامیابی شمار کرانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی ۔انہوں نے اپنی تقریر میں گذشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی وہی باتیں دہرائیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے
View more
Fri, 17 Aug 2018 02:56:18
ڈاٹا کے تحفظ اور ملک کے شہریوں کے ذاتی ڈاٹا کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج جسٹس بی این سری کرشنا کی صدارت میں ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق ماہرین کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ سونپ دی ہے
View more
Fri, 17 Aug 2018 02:37:25
72 ویں یوم آزادی کے موقع پر دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر واقع امام باڑہ روڈ ممبئی9 کے صدرگیٹ پر پرچم کشائی کے بعد مولانا زین الدین خان قاسمی( صدر جمعیۃ علماء ساؤتھ ممبئی) نے جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والے علماء کرام و دانشوران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کا دن ہم سب کے لئے خوشی و مسرت کا دن ہے ،اور اس آزادی کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں
View more
Fri, 17 Aug 2018 02:31:41
کیرالہ میں سیلاب کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ریاست کے لیے امدادتیزکرنے اوراسے جاری رکھنے کویقینی بنانے کے لئے آج بحران کے بندوبست کی قومی کمیٹی این سی ایم سی کی میٹنگ ہوئی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات پر کابینہ کیسکریٹری جناب پی کے سنہا نے میٹنگ کی صدارت کی، جس میں دفاع، داخلہ، آبی وسائل کی وزارتوں کے سکریٹریوں اور برّی، بحری اور فضائیہ کے سربراہوں کے علاوہ ساحلی گارڈ
View more
Fri, 17 Aug 2018 02:27:49
بھارتی ایکسا لائف انشورنس اور ایئر ٹیل پیمینٹس بینک نے حکومت کے انشورنس منصوبہ 'پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا' (پی ایم جے جے بی وائی) فراہم کرنے کے لئے اپنی نوعیت کے پہلے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ اس بیمہ کا مقصد بغیر بیمہ والے بڑی عوام کو لائف انشورنس کے فوائد پہنچاکر ملک میں مالی انکلوژن لانا ہے۔بھارتی ایکسا لائف کے ذریعہ فراہم کئے جانے والے 'پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا' (PMJJY) صرف 330
View more
Fri, 17 Aug 2018 02:23:33
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) نیدلی کے مایہ پوری صنعتی علاقے میں ایم ایس ہائی ٹیک ایکوا میں حال ہی میں چھاپہ مارا تھا۔ یہ کمپنی فرضی لائسنس نمبر سی ایم ایل۔ 8726490 کے ساتھ برانڈ فریشیئر کے تحت 20 ایل گنجائش والے فیلڈ جار میں پیک پینے کا پانی تیار کر رہا تھا۔مذکورہ کمپنی کے احاطے میں جاری لائسنس نمبر سی ایمایل 8556592 کے ساتھ برانڈ پیری اور جعلی لائسنس نمبر سی ایم ایل 0002500232 کے ساتھ بر
View more
Wed, 15 Aug 2018 03:31:50
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے چلائے جارہے 6 مختلف کورسز کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے مزید دو تعلیمی سال کے لیے مسلمہ حیثیت دیتے ہوئے یونیورسٹی کو فاصلاتی طرز پر ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام پروگرامس کے آغاز کی اجازت دے دی ہے
View more
Wed, 15 Aug 2018 03:23:07
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے برج کورس میں نئے طلبہ کے استقبال کے لیے ایک تقریب منعقدکی گئی جس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزفروغ تعلیم وثقافت مسلمانان ہندکے ڈائریکٹرپروفیسرراشدشازنے نئے طلبہ کوبتایاکہ اب تک اس پروگرام سے تقریباً 500طلبہ فارغ ہوکرجاچکے ہیں اوروہ خودمسلم یونیورسٹی نیز ملک کی دوسری یونی ورسٹیوں میں اپناعلیحدہ مقام بنارہے ہیں
View more
Wed, 15 Aug 2018 02:43:44
بھارتی فضائیہ (گروڑ)کے سارجنٹ ششی دھر پی پرساد کو آپریشن رکشک میں تعینات کیا گیا تھا۔ 10اکتوبر 2017 کو شام 4 بجے ایک مکان میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گروڑ کی ٹیم اور فوج کے یونٹوں نے جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلعے میں رکھ ہاجن گاؤں کے بون محلے میں مشترکہ کارروائی شروع کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy