Wed, 15 Aug 2018 01:13:34
25 سالوں سے جیل میں مقید 92 سالہ رائے بریلی کے مکین ڈاکٹر حبیب گذشت شب طویل عرصہ کے بعد جب اپنے گھر پہنچے تو ان کے لیئے سب بدل چکا تھا ، انہیں رائے بریلی کے تاریخی گلی کونچے اجنبی لگ رہے تھے نیز ان کے جیل جانے کے وقت کے حالات اور آج کے حالات میں زمین آسمان کا فرق محسوس کرکے ان کی کیفیت بدل گئی ہے
View more
Wed, 15 Aug 2018 00:59:17
صدرجمہوریہ ہندرام ناتھ کووندنے اہل وطن کوجہاں مبارک باددی ہے وہیں کہاہے کہ ہمارا ترنگا ہمارے ملک کے قومی وقار کی علامت ہے۔ اس دن ہم ملک کی خودمختاری کا جشن مناتے ہیں اور اپنے ان اجداد کے تعاون کو جذبہ تشکر سے یاد کرتے ہیں جن کی کوششوں سے ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ یہ دن تعمیر قوم میں، ان کے باقی بچے کاموں کو پورا کرنے کے لئے عہد کا بھی دن ہے جنہیں ہمارے باصلاحیت نوجوان ضرور پورا کریں گے۔انہوں نے ک
View more
Tue, 14 Aug 2018 01:23:23
پروفیسر بھیم سنگھ کے بڑے بھائی صوبیدار جگن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ان کے آبائی گاوں چننتا ، تحصیل رام نگر میں گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں رشتہ دار وں اور دوستوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی تقریب میں شامل ہونے والوں میں جناب ہرش دیو سنگھ، جناب بلدیو سنگھ منکوٹیا(دونوں بھتیجے) ، محترمہ سمتا دیوی (بہن) ، مسٹر شمشیر سنگھ، مسٹر انرودھ سنگھ، پرکشت سنگھ
View more
Tue, 14 Aug 2018 01:11:02
اسٹیٹ لیگل اینڈکمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے آج ایک مقامی نوجوان آنجہانی سید مرفاد شاہ کے والدین سے ملاقات کی جسے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نجی رہائش گاہ بٹھنڈی ، جموں پر تعینات سلامتی دستوں نے بے رحمی سے 4اگست، 2018کو قتل کردیا تھا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے مرفاد شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ انہیں انصاف ملے گا اور قصورواروں کو
View more
Mon, 13 Aug 2018 03:36:48
یوم آزادی پر کسی بھی طرح کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے دہلی پولیس حفاظتی انتظامات کو چاک و چوبند کرکے اضافی احتیاط برت رہی ہے۔اہم بازاروں اور مال، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں او ردیگر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں دہلی پولیس نے چوکسی بڑھا دی ہے
View more
Mon, 13 Aug 2018 03:07:20
72ویں جشن آزادی کے مو قع پرڈی سی ایم روڈ میں واقع مدرسۃ الابرار،مسجد بڑھیا والی میں پرچم کشائی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں شریک مہمانان آزادی کی لڑا ئی میں اپنی جا ن دینے وا لے مجاہدین آزادی اور شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا
View more
Mon, 13 Aug 2018 03:04:58
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں یومِ آزادی تقریبات کا آغاز روایتی طور سے سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبۂ اردو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مشاعرہ سے ہوتا ہے۔ حسب سابق اس سال بھی14؍اگست کو یہ مشاعرہ یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے اسمبلی ہال میں شام 7:45بجے سے شروع ہوگا۔ مشاعرہ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے، جب کہ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد حنیف بیگ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے
View more
Mon, 13 Aug 2018 02:59:57
مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے اربوں روپے کا گھوٹالہ کیا ہے اور ٹیکس کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے کمانے والی حکومت اب لوگوں سے انتخابی چندہ وصول رہی ہے۔مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے عوام سے انتخابی چندہ لینے پر کانگریس نے بڑا حملہ بولا ہے، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کا کہنا کہ بی جے پی ریاست میں عوام پر دباؤ ڈال کر چندہ وصول رہی ہے
View more
Mon, 13 Aug 2018 02:56:15
کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے انٹرویو کے نام پر جو یکطرفہ بات کی ہے اس سے پھر ثابت ہو گیا کہ وہ ڈائیلاگ سے بچتے ہیں، وہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کرتے جہاں سوال کرنے کی آزادی ہو۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دو الگ دئیے گئے انٹرویو کے بعد کانگریس نے ان پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے کہا کہ یوں کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نے مختلف معاملات پر کھل کر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy