Sat, 23 Aug 2025 19:17:56
اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں جمعہ کی رات ہوئی طوفانی بارش کے بعد تھرالی قصبے میں نالے اُبل پڑے جس سے کئی گھروں اور بازاروں میں ملبہ بھر گیا۔ تنری گاڈھیرا نامی خشک نالا بارش کے پانی سے لبریز ہوکر تحصیل دفتر تک ملبہ لے آیا اور پھر پنڈار ندی میں جا ملا۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 17:09:37
پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول شامل کرنے کے مرکز کے ایتھنول مکسنگ پروگرام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ اکشے ملہوترا نے مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ کروڑوں صارفین اور لاکھوں گاڑی مالکان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 17:04:45
کانگریس کے اتر پردیش صدر اجے رائے نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنے اتحادیوں کو دباؤ میں لینے اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل متعارف کرایا۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 12:11:19
نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کے بعد اب حکمراں اتحاد ’این ڈی اے‘ اور حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈیا‘ کے امیدواروں کے درمیان براہِ راست مقابلے کا میدان تیار ہو گیا ہے۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:27:01
بہار سے شروع ہونے والی ’ووٹر ادھکار یاترا‘ اب پورے ملک کی آواز بن گئی ہے۔ حالیہ انتخابات میں ’ووٹ چوری‘ کے خلاف شروع کی گئی اس یاترا کو ملک گیر سطح پر عوام کی زبردست حمایت مل رہی ہے۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ یہ یاترا محض ایک سیاسی تحریک نہیں بلکہ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:22:52
شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی لائیو اسٹریمنگ اور نشریات روکنے کے لیے اطلاعات و نشریات اور آئی ٹی کے وزیر کو خط لکھا ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:15:39
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکال رہے ہیں۔ اس درمیان انڈیا بلاک کے لیڈران نے بہار میں پریس کانفرنس کر وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا۔ کانگریس، آر جے ڈی اور سی پی آئی جیسی پارٹیوں کے نمائندوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کر بتایا کہ کس طرح بی جے پی مختلف حربوں کا استعمال کر ملک بھر میں اپنی حکومت قائم کر رہی ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:10:16
پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون اجلاس میں ’آن لائن گیمنگ بل‘ پاس ہوا تھا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے پاس اس ’آن لائن گیمنگ پروموشن اینڈ ریگولیشن بل‘ کو صدر جمہوری دروپدی مرمو کی منظوری بھی مل گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب فنتاسی گیمنگ ایپس پر تالا لگنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 11:01:49
’’بی جے پی اور الیکشن کمیشن مل کر آپ کا ووٹ چوری کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ آپ کی طاقت، آپ کی آواز آئین میں ہے، آپ کے ووٹ میں ہے۔ یہاں پر انھوں نے بجلی کاٹ دی، یہ سوچتے ہیں کہ بجلی کاٹنے سے آواز بند ہو جائے گی، لیکن تاریکی میں آواز بند نہیں ہوتی، آواز سنائی دیتی ہے۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy