Tue, 19 Aug 2025 10:53:37
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں ’ایس آئی آر‘ (خصوصی گہری نظرثانی) سے متعلق چل رہی سرگرمیوں کے درمیان ایک انتہائی اہم اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 19 Aug 2025 10:40:54
مہاراشٹر میں پیر اور منگل کو موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اب تک ریاست بھر میں 7 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ دو سو سے زیادہ لوگ بادل پھٹنے اور سیلابی صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔ سب سے زیادہ اثر ممبئی پر پڑا ہے جہاں ملک کی معاشی راجدھانی کی رفتار بارش نے تھام لی۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، گاڑیاں پانی میں پھنسی ہیں اور لوگ کمر تک پانی میں چلنے پر مجبور ہیں۔
View more
Tue, 19 Aug 2025 10:35:23
کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا آج تیسرے دن نوادہ ضلع سے آگے بڑھی۔ صبح 8 بجے نوادہ میں ہنومان مندر سے یاترا کا آغاز ہوا، جہاں بڑی تعداد میں مقامی عوام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ یاترا میں کانگریس کے ساتھ آر جے ڈی اور وی آئی پی کے کارکن بھی شامل رہے اور نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 18:07:54
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے پیر کے روز ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) ووٹ چوری کا نیا طریقہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کی حفاظت کرنے کے لیے حلف لے چکے ہیں اور اس پر کاربند رہیں گے۔ یہ بیان انھوں نے اپنے واٹس ایپ چینل پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں دیا ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 18:01:00
بہار میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) اور ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کے سرکردہ لیڈران مستقل آواز اٹھا رہے ہیں۔ ایک طرف راہل گاندھی بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکال رہے ہیں، تو دوسری طرف کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھرگے نے ایوان بالا میں ووٹ چوری کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 12:08:35
یہاں مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں حکمراں جماعت کے لیڈر اور ریاستی وزیر سامی اور ان کے بیٹے کے گھر ای ڈی کی چھاپہ مار کارروائی پر مرکزی ایجنسی اور ریاستی پولیس میں ٹھن گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمل ناڈوکے ایم ایل اے ہاسٹل پر چھاپہ مارنے پہنچے ای ڈی کے افسران کے خلاف چنئی پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ حکمراں جماعت ڈی ایم کے نے الزام لگایا کہ مودی حکومت ووٹ چوری معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کر ر
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:48:04
مرکز نے ہفتہ کو سپریم کورٹ کے صدر اور گورنروں کے اسمبلی کے ذریعہ منظور شدہ بلوں کو منظور کرنے یا روکنے کے حق پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:34:16
حزب اختلاف کے 'ووٹ چوری' کے الزامات کے درمیان، الیکشن کمیشن نے کل یعنی17 اگست کو ایک پریس کانفرنس کرکے اپنی وضاحت پیش کی۔ ادھو دھڑےکی خاتون رہنما پرینکا چترویدی نے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیا ہے۔
View more
Mon, 18 Aug 2025 11:25:08
بہار میں راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کی طرز پر دہلی میں بھی اس یاترا کی علامتی شروعات ہوئی۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں کراول نگر ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر دیاوید بھون، بُراڑی سے یہ یاترا نکالی گئی۔ اس موقع پر کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے بی جے پی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy