Sat, 16 Aug 2025 18:36:23
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے ذریعہ لگائے گئے ’ووٹ چوری‘ سے متعلق الزام نے الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ وہ کل، یعنی اتوار کے روز 3 بجے پریس کانفرنس کرنے والا ہے۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 17:29:09
کانگریس نے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی ترمیم شدہ تریب میں 5 فیصد اور 18 فیصد والی صرف دو ٹیکس شرحوں کی تجویز کو لے کر ہفتہ کو کہا کہ ’جی ایس ٹی 2.0‘ پر جلد ہی ایک ’آفیشیل ڈسکشن پیپر‘ جاری کیا جائے تاکہ اس اہم معاملے پر وسیع طور پر بات چیت ہو سکے۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 17:19:52
کانگریس ’ووٹ چوری‘ کے خلاف جاری مہم کو دن بہ دن تیز کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ خاص طور سے سوشل میڈیا پر مستقل ایسی ویڈیوز اور پوسٹس جاری کی جا رہی ہیں، جو عوام میں بیداری پیدا کرنے والی اور حقائق کو سامنے رکھنے والی ہیں۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 12:22:37
مہاراشٹر کے ممبئی میں شدید بارش نے عام زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ گزشتہ رات مسلسل 6 گھنٹے شدید بارش ہوئی۔ اس سے سڑکوں سے لے کر ریلوے ٹریک تک پانی بھر گیا ہے۔ کُرلا، سائن سمیت کئی علاقوں میں آبی جماؤ نے لوگوں کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آگے بھی شدید بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس طرح فی الحال ممبئی والوں کو بارش سے راحت ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 12:18:46
ملک بھر میں مانسون اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بارش کا دور جاری ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی ہے تو وہیں دوسری طرف بادل پھٹنے، لینڈ سلائڈ، سیلاب اور آبی جماؤ نے مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے 16، 17، 18، 19، 20 اور 21 اگست کے لیے شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 11:38:05
79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک پوسٹ تنازعے کا سبب بن گئی ہے۔ وزارت نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ملک کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، جس میں مہاتما گاندھی، بھگت سنگھ، سبھاش چندر بوس اور ساورکر کی تصاویر ایک ساتھ شامل کی گئیں۔ خ
View more
Sat, 16 Aug 2025 11:29:33
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کی لال قلعہ کی فصیل سے کی گئی یومِ آزادی کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر پرانے، دوغلے، بے جان اور تشویش ناک نکات کا مجموعہ تھی، جس میں نہ کوئی نئی سوچ نظر آئی اور نہ ہی عوامی مسائل کا سنجیدہ حل۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 11:25:31
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 15 اگست کو ایک بار پھر الیکشن کمیشن اور برسراقتدار طبقہ پر ہندوستانی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا سنگین الزام عائد کیا۔
View more
Sat, 16 Aug 2025 11:18:16
وزیراعظم نریندر مودی نے ۷۹؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے لگاتار ۱۲؍ویں مرتبہ خطاب کیا۔ا نہوں نے جہاں مستقبل کیلئے اپنی حکومت کے خدوخال کو واضح کرتے ہوئےمعاشی اصلاحات کا اعلان کیا وہیں آر ایس ایس کی تعریف کرکے سنگھ پریوار کو رام کرنے کی کوشش کی اور’’گھس پیٹھیوں‘‘ (دراندازوں) کو انتباہ دیتے ہوئے ’’نیشنل ڈیموگریفک مشن‘‘ کا اعلان کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy