Tue, 12 Aug 2025 18:24:49
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا میں خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس معاملے پر جواب دینا چاہیے کیونکہ اس عمل سے دلت، آدیواسی، پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کے ووٹ کاٹے جا رہے ہیں۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 17:56:36
اتر پردیش اسمبلی کے اجلاس میں دوسرے روز فتح پور کے قدیم مقبرے کے معاملے نے طوفان برپا کر دیا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اس موضوع پر بحث کا مطالبہ کیا، تاہم حکومتی جواب سے مطمئن نہ ہو پائی اور اپوزیشن نے زوردار ہنگامہ کیا۔ ایس پی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف ماتا پرساد پانڈے نے مقبرے میں پیش آنے والے واقعات کو لے کر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 17:51:09
الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف مواخذے کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ منگل 12 اگست کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ان کے خلاف پیش کیے گئے مواخذے کے تجویز کو منظور کر لیا۔ یہ تجویز 146 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ پیش کی گئی تھی، جن میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین شامل ہیں۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 17:46:38
پارلیمنٹ میں منگل کو بہار کے خصوصی گہری جانچ (ایس آئی آر) کے مسئلے پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن نے حکومت پر ’ووٹ چوری‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل کا استعمال ووٹر فہرست میں ہیر پھیر اور اپوزیشن کے ووٹ بینک کو کمزور کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایوان میں شور شرابے اور نعرے بازی کے دوران ارکان نے اسپیکر کے قریب جا کر احتجاج ریکارڈ کرایا، جس پر کارروائی پہلے کچھ دیر کے لیے اور پھر دو
View more
Tue, 12 Aug 2025 12:22:51
دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اتوار کی رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ایک طرف گرمی اور حبس سے راحت ملی ہے تو دوسری طرف جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے شہری مشکلات میں مبتلا ہیں۔ انڈیا گیٹ، اکشر دھام، رفیع مارگ، نظام الدین، منٹو روڈ، آئی ٹی او اور نوئیڈا سمیت متعدد علاقوں میں جھما جھم بارش جاری ہے۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 11:05:12
ووٹ چوری‘ اور بہار میں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے خلاف لڑائی کو پارلیمنٹ سے سڑک پر اتارتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھرگے نے تقریباً۳۰۰؍ اراکین پارلیمان کی قیادت کرتے ہوئے پیر کی صبح اعلان کے مطابق الیکشن کمیشن کے صدر دفتر تک مارچ کیا مگر پولیس نے راستے میں ہی انہیں روک دیا اور تمام سینئر لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 10:51:09
سابق نائب صدر اور راجیہ سبھا کے سابق چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے 21 جولائی کو استعفیٰ دینے کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہ آنے اور کسی قسم کی اطلاع نہ ملنے پر سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کانگریس، شیوسینا (یو بی ٹی) اور راجیہ سبھا رکن کپل سبل سمیت اپوزیشن کے کئی رہنماؤں نے دھنکھڑ کی صحت اور موجودگی کے بارے میں حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 10:48:56
’ووٹ چوری‘ کے خلاف راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے جو مہم شروع کی ہے، اس نے اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ یہ دعویٰ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے خود اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ہے۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 10:45:05
انتخابی نظام کو صاف ستھرا بنانے کے لیے الیکشن کمیشن لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ وسیع اور مستقل حکمت عملی کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا 2019 سے لگاتار 6 سالوں تک ایک بھی انتخاب لڑنے کی لازمی شرط کو پورا کرنے میں ناکام رہے رجسٹرڈ غیر منظور شدہ سیاسی پارٹیوں (آر یو پی پی) کی شناخت کرنے اور انھیں اپنی فہرست سے ہٹانے کے لیے ایک ملک گیر مہم چلا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy