Sun, 10 Aug 2025 18:29:18
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت انہوں نے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں گڑبڑی کے خلاف کھڑے ہوں۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک مسڈ کال نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم میں شامل ہو سکیں۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 18:26:38
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ نظرثانی کو لے کر شروع ہوئے تنازعہ نے ملک بھر کے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ حلف نامہ مانگنے کی ہدایت پر صاف انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر آئین کے تحفظ کا حلف لے چکے ہیں۔ اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں پر سوال اٹھائے ہیں۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 10:59:49
راجیہ سبھا کے سینئر رکن اور معروف وکیل کپل سبل نے میڈیا سے گفتگو میں ایک غیرمعمولی دعویٰ کیاکہ ملک کےسابق نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کئی دنوں سے لاپتہ ہیں۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 10:52:11
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کو لے کر ملک بھر میں گھمسان مچا ہوا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں الیکشن کمیشن پر مسلسل سوال اٹھا رہی ہیں اور اس کی خامیوں کو اُجاگر کر رہی ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 10:31:45
بڑی تعداد میں فرضی ووٹرس کا انکشاف کرنے والے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے حق میں کئی تنظیموں اور معزز شخصیات نے آواز بلند کرنی شروع کر دی ہے۔ سابق چیف الیکشن کمشنر او پی راوت کی بھی حمایت راہل گاندھی کو ملی ہے، جنھوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بنگلورو میں فرضی ووٹرس کے تعلق سے راہل گاندھی کے ذریعہ عائد الزامات کی جانچ کرنی چاہیے۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 10:28:23
فضائیہ کے چیف امرپریت سنگھ نے بنگلورو میں ہفتہ (9 اگست) کو ایک پروگرام میں ’آپریشن سندور‘ کے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران پاکستان گھٹنوں پر آ گیا تھا۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 18:43:21
دھرمستھلا مندر کے اداروں کے سکریٹری ہرشیندرا کمار ڈی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے دھرمستھلا اجتماعی تدفین کیس کے سلسلے میں میڈیا پر کسی بھی قسم کی پابندی لگانے سے انکار کر دیا ۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:54:52
این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل دو افراد نے انہیں 288 میں سے 160 نشستوں پر جیت کی "گارنٹی" دینے کی پیشکش کی تھی۔ پوار کے مطابق یہ سن کر وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے اس معاملے کو فوراً نظرانداز کر دیا۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 17:46:22
جنوب مشرقی دہلی کے جیت پور تھانہ حلقہ میں 9 اگست کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy