Wed, 06 Aug 2025 17:56:09
اداکار سے سیاستدان بنے وجے کی قیادت والی پارٹی "تملگا ویتری کڈگم" (TVK) نے اپنی دوسری ریاستی سطح کی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ پہلے یہ کانفرنس 25 اگست کو مدورائی میں ہونی تھی، لیکن اب اسے 21 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 12:11:24
سپریم کورٹ کے جسٹس دیپانکر دتہ کے سخت زبانی تبصرہ کے معاملے میں راہل گاندھی کو اپوزیشن اور عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہورہی ہے۔ راہل کے ’’سچا ہندوستانی‘‘ ہونے پر سوال کھڑا کرنے والا تبصرہ سوشل میڈیا پر تنقید کا موضوع بنا ہوا ہے جبکہ منگل کو ’انڈیا‘ اتحاد نے بھی ایک میٹنگ میں اس تبصرے کو ’’انتہائی غیرضروری‘‘ قرار دیا۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 11:51:39
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) پر پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک ہنگامہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی اس سے جڑے معاملے پر بحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے عرضی دائر کرکے الیکشن کمیشن کے ذریعہ کرائے گئے ایس آئی آر کے بعد جاری ڈرافٹ لسٹ میں جو 65 لاکھ ووٹروں کے نام چھوٹ گئے ہیں
View more
Wed, 06 Aug 2025 10:52:46
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہار میں ووٹر لسٹ کے نظرثانی عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے تاکہ بحث سے بچا جا سکے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 10:47:08
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انڈیا بلاک متحد ہو کر پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کو اٹھائے گا اور حکومت کو اس کی ناکامیوں پر جوابدہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں انڈیا بلاک کے فلور لیڈران کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں کئی قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 10:43:20
بی جے پی کی سابق ترجمان آرتی ساٹھے کی بامبے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کرنے سے مہاراشٹر کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ ساٹھے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مہاراشٹر بی جے پی کی سرکاری ترجمان کے طور پر کام کر رہی تھیں، جس کے بعد یہ تنازع مزید گہرا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لیے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 10:34:45
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے گوا اسمبلی میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کو ریزرویشن فراہم کرنے والا بل صوتی ووٹ سے پاس کر دیا۔ "ری ایڈجسٹمنٹ بل 2025" کے عنوان سے پیش کیے گئے اس بل کو وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے ایوان میں پیش کیا۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 19:37:22
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، اس اہم انتخابی پیش رفت کے تحت ریاست کے چیف سیکریٹری کو باضابطہ خط بھیجا گیا ہے، جس میں انہیں فوری طور پر ایس آئی آر کی تیاری اور عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 18:19:37
اتراکھنڈ کے اُترکاشی میں بادل پھٹنے کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے ہر طرف تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے۔ اس حادثہ میں کم از کم 12 لوگوں کے ملبہ میں دبنے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے، جبکہ 60 لوگوں کے لاپتہ ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں اب تک کم از کم 4 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy