Tue, 05 Aug 2025 17:17:06
بہار میں جاری انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی مہم (ایس آئی آر) پر اپوزیشن کے شدید اعتراضات کے سبب پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی کارروائی آج منگل کے روز بھی متاثر ہوئی۔ دونوں ایوانوں میں روز زبردست ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 11:54:12
بہار میں ووٹر لسٹ کی ’’خصوصی نظر ثانی مہم‘‘ کے خلاف پیر کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے شدید احتجاج کے آگے حکومت بےبس نظر آئی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعدصرف۱۰؍ منٹ میں دوپہر۲؍ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:44:53
دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے پیر کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کے خلاف جاری بدعنوانی کا مقدمہ بند کر دیا ہے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو اس معاملے میں کسی بھی طرح کے غیر قانونی فائدے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج (پی سی ایکٹ) دگ ونے سنگھ نے سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ قبول کر لی ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:42:04
سپریم کورٹ میں آج کئی اہم اور حساس نوعیت کے معاملات پر سماعت ہونے جا رہی ہے جن میں نٹھاری سانحہ کے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل، میڈیا پیشہ وروں کے ڈیجیٹل آلات کی تلاشی سے متعلق گائیڈلائنز، او بی سی ریزرویشن پر عائد پابندی، دھیرج وادھوانی کی ضمانت منسوخی، جموں و کشمیر کی قبل از وقت رہائی پالیسی، بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج ریپ و مرڈر کیس اور بانکے بہاری مندر کے انتظامی تنازعے جیسے معاملات شامل ہیں
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:38:21
یمن میں مقامی تاجر طلال عبدو مہدی کی موت کے بعد اس کے بھائی عبدالفتح مہدی نے قتل کی ملزم ہندوستانی نرس نمیشا پریا کو پھانسی دینے کے لیے نئی تاریخ جاری کیے جانے کا مطالبہ رکھ دیا ہے۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:34:16
معروف صنعتکار انل امبانی کو آج صبح 11 بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونا ہے۔ یہ کارروائی 17000 کروڑ روپے کے بینک لون فراڈ سے متعلق ایک بڑے کیس کا حصہ ہے، جس میں انل امبانی کی کئی کمپنیوں پر جعلی بینک گارنٹی، شیل کمپنیوں کے ذریعے فنڈز کی منتقلی اور قرض کی غیرقانونی منظوری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:31:32
حج 2025 کی مکمل کامیابی کے بعد، اب جبکہ حج 2026 کے لیے درخواست دینے کا عمل جاری ہے، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی ایک میٹنگ آج منعقد ہوئی جس میں حج 2026 کے انتظامات پر غور و خوض کیا گیا۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 10:28:48
سزا یافتہ ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کو ایک بار پھر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس بار وہ 40 دن کی پرول پر رہا ہوا ہے۔ وہ روہتک میں واقع سناریا جیل میں قید تھا اور آج صبح اسے سخت سکیورٹی میں سرسا ڈیرے کے لیے روانہ کیا گیا۔
View more
Tue, 05 Aug 2025 07:58:26
سپریم کورٹ کی جانب سے راہل گاندھی کو چین سے متعلق بیان پر سرزنش کے بعد بھی کانگریس نے مودی حکومت پر سرحدی ناکامیوں اور چین سے نرمی برتنے کا الزام دہرایا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy