Sat, 02 Aug 2025 10:35:54
سابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے اپنی مدت کار کے دوران حاصل سرکاری رہائش کو آج خالی کر دیا۔ سابق سی جے آئی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت کو رہائش خالی کرانے سے متعلق تحریر کردہ خط کے ایک ماہ بعد اس رہائش کو خالی کیا ہے۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے ان پر مقررہ وقت سے زیادہ رُکنے کا الزام عائد کیا تھا۔
View more
Sat, 02 Aug 2025 10:30:47
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل پر اپوزیشن پارٹیوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس کے دوران اس اہم معاملے پر فوری اور تفصیلی بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 01 Aug 2025 00:28:38
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے تقریباً 17 برس بعد تمام ساتوں ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ بری ہونے والوں میں سابق بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد شری کانت پروہت شامل ہیں
View more
Fri, 01 Aug 2025 00:13:24
2008مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں ملزمین کی رہائی کے فیصلے پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے
View more
Fri, 01 Aug 2025 00:03:00
مشہور یوٹیوبر اور کانٹینٹ کریئیٹر دھروو راٹھی نے آج اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نئی ویڈیو جاری کی جس کا عنوان تھا "My Advice For Andbhakts"۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اندھی عقیدت، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ، اور اسرائیل کی مسلم مخالف پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔
View more
Thu, 31 Jul 2025 23:50:38
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ جیسے عالمی رہنماؤں سے ذاتی تعلقات کو قومی مفاد پر فوقیت دی، جس کے باعث ہندوستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
View more
Wed, 30 Jul 2025 20:14:56
وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی کے دفتر سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی 261 جرسیوں کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے، جن کی مالیت تقریباً 6.52 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس واردات میں شامل 40 سالہ سیکیورٹی گارڈ فاروق اسلم خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جو میرا روڈ کا رہائشی ہے۔
View more
Wed, 30 Jul 2025 20:10:39
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سنتھل بالا جی کے خلاف "نوکری کے عوض رشوت" کیس کی سماعت کے دوران ریاستی حکومت پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی کارروائی کے لیے شاید ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی ضرورت پڑے، کیونکہ اس میں 2,300 سے زائد افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔
View more
Wed, 30 Jul 2025 19:57:50
ناسا اور اسرو کے مشترکہ سیٹلائٹ مشن ’نسار‘ (NISAR) کا کاؤنٹ ڈاؤن منگل 29 جولائی کو دوپہر 2:10 بجے شروع ہوا، اور بدھ 30 جولائی کو شام 5:40 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy