Mon, 28 Jul 2025 19:49:37
آگرہ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں خود کو انٹیلیجنس بیورو میں تعینات آئی پی ایس افسر ظاہر کرنے والے فَلَک مشرا نے شادی کے نام پر نہ صرف ایک لڑکی کو فحش ویڈیوز کے جال میں پھنسایا بلکہ منگنی کے بعد ان ویڈیوز کو اس کے سسرال والوں کو بھیج کر رشتہ توڑنے کی کوشش کی۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 19:45:05
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) کی ٹریننگ ریاستی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کی گئی۔ برہمن ضلع میں ایک اجلاس کے دوران ممتا نے کہا، ’’نہ مجھے اور نہ چیف سیکریٹری کو کوئی اطلاع دی گئی۔‘‘
View more
Mon, 28 Jul 2025 18:51:13
جموں و کشمیر پولیس کے کانسٹیبل خورشید احمد چوہان پر مبینہ حراستی تشدد کے سنگین معاملے میں سی بی آئی نے ڈی ایس پی کپواڑہ سمیت پانچ دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف اقدامِ قتل، غیر قانونی حراست اور شدید جسمانی اذیت جیسے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 18:47:09
سکندرآباد میں انسانی اسپرم اور خواتین کے انڈوں کو غیر قانونی طور پر جمع کرکے مختلف شہروں کے فرٹیلٹی مراکز کو فراہم کرنے والے ایک بڑے ریکٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ نارتھ زون ٹاسک فورس نے گوپال پورم پولیس کے ساتھ مل کر ایک نام نہاد "اسپرم ٹیک کلینک" پر چھاپہ مارا اور اس غیر قانونی کاروبار کو بے نقاب کیا۔ اس معاملے میں شامل سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 18:09:58
دہلی ہائی کورٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 2019 کے تشدد معاملے میں طلبہ رہنما آصف اقبال تنہا کے خلاف الزامات طے کرنے کے ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 17:41:30
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران آج لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے راجناتھ سنگھ نے ایوان زیریں میں اپنی بات رکھی، اور پھر اس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے یکے بعد دیگرے کئی سوالات مودی حکومت کے سامنے رکھ دیے۔ گورو گگوئی نے کہا کہ آپریشن سندور پر بحث کا اصل مقصد یہ ہے کہ حقیقت سبھی کے سامنے آئے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 17:36:54
پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ انجام دیے گئے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث شروع ہو چکی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سب سے پہلے آپریشن سندور کے کے حوالے سے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ''آپریشن سندور مسلح افواج کی خدمات کی بہترین مثال ہے، جس کے تحت پاکستان کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔"
View more
Mon, 28 Jul 2025 17:29:10
سپریم کورٹ نے بہار میں جاری ایس آئی آر (ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی) پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔ حالانکہ دونوں فریقین کو کل کچھ اہم جانکاری داخل کرنے کی ہدایت ضرور دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے دونوں فریقین سے 29 جولائی کی صبح 10.30 بجے تک سماعت کا ’مقررہ وقت‘ پیش کرنے کو کہا ہے۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 17:25:09
نقد برآمدگی معاملے میں پھنسے جسٹس یشونت ورما کو سپریم کورٹ نے پھٹکار لگائی ہے۔ ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ عرضی یہاں آنی ہی نہیں چاہیے تھی۔ دراصل جسٹس ورما نے عرضی داخل کرکے ان کے خلاف جاری ہوئی رپورٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy