Tue, 29 Jul 2025 11:28:34
لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے مرکزی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ کلیان بنرجی نے بنگالی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں مغربی بنگال کے کرشن نگر کے ایک فوجی بھی شہید ہوئے تھے۔ اس جنگ کا کریڈٹ مکمل طور سے فوج کو جاتا ہے، کوئی اور اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 11:22:36
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر سوال اٹھایا اور مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ اویسی نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے خود کہا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہو سکتی۔ پھر وادی بیسران میں لوگوں کی ہلاکت کے بعد حکومت کا ضمیر کرکٹ میچ کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟
View more
Tue, 29 Jul 2025 11:14:59
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بار بار یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ حالانکہ مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے امریکی صدر کے اس دعوے کو کئی بار خارج کیا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 11:09:25
لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر جاری بحث کے دوران برسراقتدار طبقہ کی طرف سے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر جب اپنی بات رکھ رہے تھے، تو اپوزیشن کی طرف سے کئی سوالات اٹھائے گئے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 11:05:54
گزشتہ 25 جولائی کو چھتیس گڑھ کے دُرگ ریلوے اسٹیشن پر 2 کیتھولک راہباؤں کو تبدیلیٔ مذہب کی مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ معاملہ اب طول پکڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے دونوں راہباؤں کی گرفتار کو غلط ٹھہرایا ہے اور ان کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 10:59:49
بی جے پی کی حکمرانی والی ہریانہ کی نائب سنگھ سینی حکومت نے بی جی پی کے راجیہ سبھا رکن سبھاش برالا کے بیٹے وکاس برالا کے خلاف سخت فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے انہیں تقرری کے 10 روز بعد ہی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل (اے اے جی) کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ دراصل وکاس برالا پر جنسی ہراسانی کا الزام تھا، اس لیے ان کی تقرری کے بعد سے ہی یہ معاملہ تنازعات میں گھرا ہوا تھا۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 10:44:22
ایئر انڈیا کی پرواز IC171 کے حادثے میں آٹھ ماہ کا دھیانش سب سے کم عمر زندہ بچ جانے والا بچہ ہے، جسے اس کی ماں منیشا کچھ یڈیا نے اپنے جسم سے بچا لیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بی جے میڈیکل کالج کے رہائشی کمپلیکس سے ٹکرا گیا اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 20:25:00
چھتیس گڑھ کے درگ ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کے روز دو کیتھولک نَنز، ایک نوجوان مرد اور تین نوجوان لڑکیوں کو ریلوے پولیس نے حراست میں لے کر مذہبی تبدیلی اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں کیرالہ کی رہنے والی ننز پریتی میری اور وندنا فرانسس شامل ہیں، جبکہ لڑکیاں نارائن پور ضلع کی رہائشی تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy