Sat, 09 Aug 2025 12:46:31
ہماچل پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور آمد و رفت میں رکاوٹ پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے سبھی لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ گھروں میں ہی رہیں بغیر ضروری کام کے باہر نہ نکلیں۔ آئی ایم ڈی کے تازہ الرٹ کے مطابق اگلے دو دن تک ہماچل کے کئی حصوں میں آندھی-طوفان، تیز ہوائیں اور ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 11:34:07
بہارمیں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج اور پارلیمنٹ میں اس موضوع پربحث کے مطالبہ پرتعطل جاری ہے۔ جمعہ کو بھی دونوں ایوانوں میں اس کے خلاف اپوزیشن نے زوردار احتجاج کیا۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 11:30:21
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے 7 اگست کو ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سامنے کچھ سخت سوال رکھ دیے ہیں۔ ان سوالات کے جواب ہنوز الیکشن کمیشن کی طرف سے نہیں دیے گئے ہیں، بلکہ راہل گاندھی سے کہا گیا ہے کہ انھوں نے جو ثبوت پیش کیے ہیں، اسے حلف نامہ کے ساتھ جمع کریں۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 10:44:13
مرکز کی مودی حکومت نے آج لوک سبھا میں ’انکم ٹیکس بل 2025‘ کو واپس لے لیا۔ حکومت اس کی جگہ اب نیا ترمیم شدہ بل لے کر آئے گی، جو کہ آئندہ 11 اگست 2025 کو پیش کیا جائے گا۔ فروری 2025 میں لوک سبھا میں ٹیبل ہونے کے بعد اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیج دیا گیا تھا۔ سلیکٹ کمیٹی کے سبھی مشوروں کو قبول کرنے کے بعد اب حکومت نے نیا بل لانے کا ارادہ کیا ہے۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 10:40:22
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) اور ’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے نے جمعہ کو پارلیمنٹ کی کارروائی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔ دونوں ایوانوں میں زبردست شوروغل کے باعث کام کاج نہ ہو سکا اور بالآخر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔
View more
Sat, 09 Aug 2025 07:38:29
انتخابی دھاندلیوں کے خلاف جمعہ کو بینگلور میں کانگریس نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں جمہوریت کے تحفظ اور بقا کیلئے "کرو یا مرو" تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 20:16:32
اتر پردیش کے جھانسی میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں 150 روپے کی ایک گھڑی چوری کے مقدمے میں عدالت نے 49 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کو ملزم کی شناخت میں لمبا وقت لگا، مگر ملزم نے خود عدالت کے سامنے جرم قبول کیا، جس کے بعد عدالت نے اُسے مجرم قرار دیا۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 19:54:49
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے پر بھی وزیر اعظم خاموش ہیں اور "امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔"
View more
Thu, 07 Aug 2025 19:51:08
جموں و کشمیر کے اُدھم پور ضلع میں جمعرات کی صبح ایک دلخراش حادثے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (Central Reserve Police Force - CRPF) کے تین جوان شہید ہوگئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 10:30 بجے کدوا علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب اہلکار بسنّت گڑھ سے ایک آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy