Thu, 07 Aug 2025 17:35:40
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات کو بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، جب اپوزیشن کے پرزور احتجاج اور مطالبات کے سبب لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائیاں بار بار متاثر ہوئیں اور بالآخر دونوں ایوانوں کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 17:06:36
جموں و کشمیر کی چار راجیہ سبھا سیٹیں فروری 2021 سے خالی ہیں۔ اس نے ایک آئینی سوال پیدا کر دیا ہے جس کے لیے صدر جمہوریہ سے مشورہ مانگا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں حالیہ برسوں میں لگاتار ایمرجنسی لگنے کی وجہ سے ایوان بالا میں نمائندگی متاثر ہوئی ہے۔ س
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:13:58
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ہندوستان پر دباؤ میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے اس پر عائد ٹیرف کو دوگنا کر کے 50 فیصد کر دیا ہے، تاہم اضافی 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پہلے ہندوستان کو 21 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ ممکن ہو سکے۔ امریکی مذاکرات کار 25 اگست کو ہندوستان پہنچنے والے ہیں۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:08:39
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر اضافی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد ہندوستان نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ہندوستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "حالیہ دنوں میں، امریکہ نے روس سے ہندوستان کی تیل کی درآمد کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 11:00:02
تلنگانہ میں او بی سی طبقہ کو ریزرویشن دیے جانے کا معاملہ دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اس تعلق سے آج دہلی میں دھرنا دیا اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ اسمبلی سے پاس 42 فیصد ریزرویشن والا بل جلد منظور کیا جائے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 10:49:43
امریکہ کی جانب سے ہندوستان سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مجموعی طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے پر کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ہندوستان پر 25 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی نافذ کرنے کا حکم دیا، جو کہ پہلے سے لاگو 25 فیصد کے ساتھ ملا کر کل 50 فیصد ہو جاتا ہے۔
View more
Thu, 07 Aug 2025 10:43:08
انڈیا بلاک نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ دہراتے ہوئے 11 اگست کو الیکشن کمیشن دفتر تک ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 20:21:49
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مدراس ہائی کورٹ کے اُس حکم کو منسوخ کر دیا جس میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کا نام ریاستی حکومت کی اسکیموں میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
View more
Wed, 06 Aug 2025 19:30:51
بہار میں ووٹرس کی ہوئی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر ’اے ڈی آر‘ نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ایک عرضی داخل کی تھی۔ آج اس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے باہر کیے گئے تقریباً 65 لاکھ ووٹرس کی تفصیل پیش کرے۔ اس کے لیے عدالت نے الیکشن کمیشن کو 3 دنوں کا وقت دیا ہے۔ یعنی تفصیلات آئندہ 9 اگست (ہفتہ) تک پیش کرنی ہوں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy