Sun, 17 Aug 2025 19:50:25
ملک میں ایس آئی آر کے دوران رائے دہندگان کی فہرست سے لاکھوں نام حذف ہونے کے معاملے پر تنازعہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کی، جس پر اپوزیشن نے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور پارٹی کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے الیکشن کمیشن پر براہِ راست حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کمیشن اپنی ناکامی اور جانبداری سے پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 18:20:44
بہار کے ساسارام سے کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے اس موقع پر عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت اور بہار کی نتیش کمار حکومت پر سخت حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت اقتدار میں ہے، تب تک نہ عوام کے حقوق محفوظ ہیں اور نہ ہی آئین کی سلامتی یقینی ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 17:28:35
اپوزیشن کے ’ووٹ چوری‘ کے الزامات کے درمیان الیکشن کمیشن نے اتوار (17 اگست) کو ایک پریس کانفرنس کیا۔ ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے، کیونکہ ہر پارٹی کا وجود کمیشن میں رجسٹریشن کے بعد ہوتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ’’کمیشن کے لیے کوئی حکمراں جماعت یا اپوزیشن نہیں ہے، تمام پارٹیاں برابر ہیں۔‘‘
View more
Sun, 17 Aug 2025 17:24:30
کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے آج بہار کے ساسارام سے اپنی 16 روزہ اور تقریباً 1300 کلومیٹر طویل ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آغاز کیا۔ یہ یاترا یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کو اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک نے ’ون پرسن، ون ووٹ‘ کے اصول کے تحفظ کے لیے ایک بڑی سیاسی پہل قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 17:15:09
بہار کے ساسارام میں کانگریس رہنما راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی ’ووٹ ادھیکار ریلی‘ کے دوران لالو پرساد یادو نے تقریباً ڈیڑھ منٹ کا مختصر خطاب کیا۔ جیسے ہی لالو نے مائیک سنبھالا، عوام میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور مجمع نے پرجوش انداز میں ان کا خیرمقدم کیا۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 17:10:34
بہار کے ساسارام میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے آغاز کے موقع پر آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ذریعے ووٹروں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 12:47:25
مشہور یوٹیوبر ایلویش یادو کے گھر پر کچھ بدمعاشوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی ہے۔ یہ فائرنگ گروگرام میں واقع ان کے گھر پر کی گئی۔ جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملی، گروگرام پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یوٹیوبر کے گھر پر تقریباً 12 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ یہ واقعہ صبح 5 سے 6 بجے کے درمیان پیش آیا۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 12:32:37
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں بارش نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے۔ اوٹ تحصیل کے کچھ علاقوں میں گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کی متعدد وارداتیں سامنے آئی ہیں۔
View more
Sun, 17 Aug 2025 12:27:02
جموں و کشمیر کے کٹھوا ضلع میں شدید بارش کے درمیان بادل پھٹنے سے جوڑ گھاٹی کے گاؤں میں زبردست تباہی مچی ہے۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ افسروں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ضلع کے راج باغ علاقے کے جوڑ گھاٹی میں بادل پھٹنے سے گاؤں تک پہنچنے کا راستہ پوری طرح سے منقطع ہو گیا اور کئی گھر ملبے میں دب گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy