Mon, 24 Aug 2020 18:51:59
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گزشتہ ہفتے کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت سے استنبول میں ملاقات کی۔ حماس کے وفد میں جماعت کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور نائب سربراہ صالح العاروری شامل تھے۔یاد رہے کہ امریکا نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اوران دونوں رہنمائوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:44:57
یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کی شام ایک بیان میں اپنے ایک اہم عسکری کمانڈر کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ کمانڈر حوثی ملیشیا کے سرغنے عبدالملک الحوثی کا مقرب اور ملیشیا کے شریک بانی کا بیٹا تھا۔
حوثی ملیشیا نے اپنے بیان میں میجر جنرل "روح الله زيد علی مصلح" کی موت کا اعلان کیا تاہم اس کی ہلاکت کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ملیشیا کے مطابق مذکورہ کمانڈر کی تدفین آج پیر کے روز دارال
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:58:37
ایران نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز میں تہران کے مضافات میں غلطی سے مار گرائے جانے والے یوکرینی مسافر طیارے کو 25 سیکنڈ کے وقفے سے دو میزائل لگے جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:55:37
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہنگامی قانون سازی کے ذریعے محکمہ ڈاک کو 25 ارب ڈالر دینے کے بل کی منظوری دی ہے۔ کرونا وبا کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں امریکی ووٹر ڈاک کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایوانِ نمائندگان میں 150 کے مقابلے میں 257 ووٹوں سے منظور کیے جانے والے اس ہنگامی بل کا مقصد محکمہ ڈاک میں کی جانے والی تبدیلیوں کا عمل روکنا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:51:36
یورپی ملک بیلاروس کے عوام نے پابندی کے باوجود دارالحکومت منسک میں متنازع انتخابات کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:33:19
امریکی انتطامیہ عرب ممالک اور اسرائیل میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے دو اعلی حکام کو اس ہفتے مشرق وسطی کے دو الگ الگ دوروں پر بھیجے گی۔
امریکی حکام کے ان دوروں کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سفارتی تعلقات قائم کرنے کے حالیہ معاہدے کے بعد مزید ممالک کو اس میں شامل کرنے کی کوشش قراردیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق توقع ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو ا
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:20:32
شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کی شب مشتبہ دھماکے سے مرکزی گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور ہر سو اندھیرا چھا گیا۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے 'ایس اے این اے' کے مطابق وزیرِ توانائی محمد زہير خربوطلی کا کہنا ہے کہ دمشق میں مرکزی گیس پائپ لائن کے پھٹنے کے باعث ملک بھر میں بجلی بند ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 12:30:27
کلکتہ میں سائبرچوروں کے ایک گروہ نے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ڈاکٹروں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ کئی افراد ان گروہ کا شکار بن کر ہزاروں اور لاکھوں روپے کا نقصان کر چکے ہیں۔ یہ لوگ خود کو کیب کمپنی کے اہلکار بتاکر فون کرتے ہیں او ر کیپ میں چھوٹ دینے کے نام پر اوٹی پی بھجتے ہیں اور بولتے ہیں ہے کہ بھیجے گئے لنک پر او ٹی پی نمبر کلک کریں۔ ٹیکسی کمپنی سے چھوٹ لینے کے نام پر بہت سے ڈاکٹروں نے اپنے روپ
View more
Mon, 24 Aug 2020 12:07:34
عالمی وبا کورونا وائرس سے دوچار امریکہ میں اس وبا نے سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 57 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 57 لاکھ سے تجاوز کرکے 5700487 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 176797 ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy